کراچی ( آن لائن ) وفاقی حکومت نے پاکستان نرسنگ کونسل کے موجودہ قوانین کو تبدیل کر دیا جبکہ ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ نے پاکستان نرسنگ کونسل کے موجودہ قوانین کو تبدیلی کی مخالفت کر دی اور قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے بل میں بے انتہا غلطیوں کی نشاندہی بھی کر د ی ،ینگ نرسز نے بل کو پیش کرنے سے
پہلے پاکستان کی نرسز کمیونٹی اور نرسز اسٹیک ہولڈرز اور پاکستان نرسنگ کونسل کے فورم پر بحث اور مباحثہ نہ ہونے اور اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات کا اظہار بھی کیاجبکہ ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ رجسٹرار نرسنگ کونسل نے 14 جون کو ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بجائے پوری کونسل کی میٹنگ طلب کر کے اس بل کا ایجنڈا زیر بحث لانے کا مطالبہ کیا ہے۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان ینگ نرسز فیڈریشن نے 10 ماہ پہلے وزیر اعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین سے ملاقات کر کے اس بل کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور موجودہ ٹاسک فورس سے بھی ملاقات کی تھی مگر ٹاسک فورس میںشامل لوگ پبلک سیکٹر سے بالکل ناواقف نکلے جس کی وجہ سے ٹاسک فورس نے نرسنگ کونسل کا ایسا بل بنا ڈالا جیسے رئیل اسٹیٹ کا کاروبار چلانے والوں کیلئے بنایا جاتا ہوں۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نرسنگ کونسل میں ایک بزنس مین، فلیون تھراپسٹ اور سول سوسائٹی کے لوگوں کو بھی صرف نوازنے کیلئے شامل کیا گیا ہے جو اس شعبے سے مکمل طور پر ناواقف ہیں حالانکہ پاکستانی نرسز کمیونٹی میں تجربہ کار اور مینجمنٹ کے حامل لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایک نجی اسپتال سے فارغ ہونے والی تمام نرسزنے اسلام
آباد میں ڈیرے ڈال کھے ہیںجو خود کو پی ایچ ڈی ظاہر کر رہی ہیںحالانکہ خود کو پی ایچ ڈی ظاہر کرنیوالی نرسیں ایم ایس این نرسنگ کی اہل بھی نہیں ہیں۔دوسری جانب ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ نے پاکستان نرسنگ کونسل سے کہا ہے کہ کونسل نے نرسز کیساتھ بہت زیادتیاں کر لیں،مختلف زبانوں کی بنیاد پر گندا کھیل کھیلا جا رہا
ہے،ناقص منصوبہ بندی اور خراب پالیسیوں کی وجہ سے نرسنگ کمیونٹی کا بیڑا غر ق کر دیا گیا گیا ہے، ایگزیکٹو کمیٹی نے من پسندیدہ لوگوں کو اپنے گرد بیٹھا کر نرسز کو بہت نقصان پہنچایا اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری طور پر کونسل کا اجلاس بلایا جائے اور اس بل کے حوالے سے مکمل مشاورت کی جائے اور اس پر آواز اٹھائی جائے ورنہ زندگی بھر نرسز کمیونٹی کونسل کو معاف نہیں کرے گی۔