بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

امریکی جریدے فوربس کا کرونا بحران کے دوران معیشت کو مستحکم رکھنے کے لئے پاکستان کی محتاط پالیسیوں کا اعتراف

datetime 9  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/واشنگٹن( این این آئی )معروف امریکی جریدے نے کرونا بحران کے دوران معیشت کو مستحکم رکھنے کے لئے پاکستان کی محتاط پالیسیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ملکی پیداوار میں 4 فیصد اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔پاکستان کی جانب سے وبائی صورتحال کے دوران اٹھائے گئے اقدامات کا معترف امریکی میگزین فوربس بھی ہوگیا ہے، امریکی جریدے نے کہا کہ وبائی مرض سے نمٹنے کی

بھرپور کوششیں اور آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی کا اظہار جی ڈی پی میں 4 فیصد اضافے کے امکان سے ہوتا ہے۔فوربس میگزین نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایسے وقت میں جب امریکہ اور بھارت جیسے ممالک کو کرونا وائرس سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پاکستان اپنی معیشت کو بحال کرنے میں کامیاب رہا۔امریکی جریدے نے کہا کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نے 2.21 حصص تک کا کاروبار ہوا ہے جو تاریخ میں بازارِ حصص کی سب سے زیادہ خرید و فروخت ہے۔جریدے نے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لچک دار مالی و مالیاتی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی جی ڈی پی میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ میں 625 پوائنٹس کی فوری کمی کی۔ ایک امدادی پیکیج بھی فراہم کیا جو کہ کل جی ڈی پی کا 5 فیصد تھا۔امریکی جریدے کے مطابق حکومت 19 ارب ڈالرز کے کرنٹ اکائونٹ خسارے کو 900 ملین سرپلس میں تبدیل کرنے میں کامیاب رہی اور زر مبادلہ کے ذخائر بھی 2.7 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 16 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…