جہانیاں(آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعظم سیّد یوسف رضا گیلانی کی69ویں سالگرہ آج منائی رہی ہے ۔سیّد یوسف رضا گیلانی9جون 1952ء کو جنوبی پنجاب کے معروف سیاسی و مذہبی پیر گھرانے میں پیدا ہوئے۔ملتان کا گیلانی خاندان گزشتہ کئی برسوں سے میدان سیاست میں فعال کردار ادا کررہا ہے۔
سیّد یوسف رضا گیلانی پانچ مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں وہ سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ریلوے بھی رہ چکے ہیںفروری2008کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے پانچویں بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے انہیں پاکستان کے سب سے طویل عرصہ وزیر اعظم رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔