اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملک میں بجلی کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ

datetime 8  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ملک میں بجلی کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے ۔ اسٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈکی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں بجلی کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 812.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا

جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.77 فیصدزیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں بجلی کے شعبے میں 761.2 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔ اپریل 2021 میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 75 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا۔ ایندھن سے بجلی پیداکرنے کے شعبے میں جاری مالی سال کے دوران 159.9 ملین ڈالرسرمایہ کاری ہوئی۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اس شعبے میں 92.1 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی۔پانی سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں جاری مالی سال کے دوران 178.1 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی۔دوسری جانب پاکستان اسٹیل ملز اسٹیک ہولڈرز گروپ نے وزارت صنعت و پیداوار سے حکومت اور سپریم کورٹ کو ادارے کے مالی معاملات اور ملازمین کی برطرفیوں سے متعلق غلط معلومات اور گمراہ کرنے پر اسٹیل ملز انتظامیہ کا سخت احتساب کرے اور اسٹیل ملز کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے کرنے کیلئے سی بی اے سمیت تمام مزدور تنظیموں اور اسٹیک ہولڈرز گروپ سے بات چیت شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اسٹیک ہولڈرز گروپ کے کنوینر ممریز خان کی جانب سے سیکرٹری صنعت و پیداوار کامران علی افضل کو لکھے گئے ایک کھلے خط میں کہا گیا ہے کہ اسٹیل ملز انتظامیہ کی جانب سے حکومت اور سپریم کورٹ کو ادارے کے مالی معاملات اور ملازمین کی برطرفیوں کے حوالے سے سراسر گمراہ کیا گیا ہے اور دونوں مقتدر اداروں کوغلط معلومات فراہم کی گئی ہیں۔خط میں لکھا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ادارے میں سی ای او کی تقرری اور ملازمین کی برطرفیوں کے حوالے سے کسی قسم کی گائیڈ لائنز نہ دیئے جانے کے باوجود اسٹیل ملز انتظامیہ نے عدالت عظمی کے ریمارکس کی خود ساختہ تشریح کرتے ہوئے من مانے فیصلے کئے جو کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے ،ممریز خان نے سیکریٹری صنعت و پیداوار کو لکھے گئے خط میں مزید کہا کہ اسٹیل ملز کا خسارہ اور واجبات کا حجم624ارب روپے تک پہنچ چکا ہے جس میں سے 150ارب روپے کا خسارہ محض پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت میں سامنے آیا ہے ،اسٹیل ملز کو ماضی میں ہونے والے نقصانات کی وجوہات جانے بنا ادارے کی نجکاری کا منصوبہ تیار کیا گیا جو کہ مبینہ طور پر بدعنوان عناصر کو تحفظ دینے کے مترادف ہے ،ادارے کے ملازمین کے واجبات،تنخواہوں ،ترقیوں اور جبری برطرفیوں کے معاملات عدالتوں اور این آئی آر سی میں زیر التوا ہیں جہاں اسٹیل ملز انتظامیہ بھاری فیسوں پر رکھے گئے وکلا کے ذریعے مسلسل عدالتوں اور این آئی آر سی کو گمراہ کررہے ہیں،انصاف لیبر یونین نے دو بار وزارت صنعت و پیداوار کو ملاقات کے ذریعے اسٹیل ملز کے معاملات کے حل کیلئے خطوط لکھے ،مگر جواب نہیں آیا۔ ممریز خان نے خط میں مزید کہا کہ سیکریٹری صنعت و پیداوار اسٹیل ملز حکام کو عدالتوں میں مزید رسوا ہونے کے بجائے ادارے کی مزدور تنظیموں اور اسٹیک ہولڈرز گروپ کو اعتماد میں لے کر معاملات حل کرنے کی ہدایات جاری کریں تا کہ وقت اور پیسے دونوں کا ضیاع نہ ہو اور متنازعہ معاملات بھی خوش اسلوبی سے حل ہوسکیں۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…