ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

عالمی مالیاتی فنڈ، ایشیائی بینک، یورپ سے ملنے والے اربوں روپے کہاں گئے؟ن لیگ کا سوال

datetime 6  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن )مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ورلڈبینک، عالمی مالیاتی فنڈ، ایشیائی بینک، یورپ سے ملنے والے اربوں روپے کہاں گئے؟ عمران صاحب ساری دنیا سے مانگ کر بھی آپ نے قوم کو کچھ نہیں دیا؟ یہ پیسہ کہاں گیا؟ کس پر خرچ ہوا؟ اس کا عوام جواب مانگ رہی ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی

ترجمان مریم اورنگزیب نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران صاحب پہلے عوام کی روٹی ، پھر چینی اور اب کرونا فنڈ میں 1200 ارب بھی کھا لئے کرونا فنڈ میں چوری اور کرپشن کی وجہ سے کرونا ویکسین نہیں منگوائی جا سکی اور لوگ جان سے گئے عمران خان بڑی کامیابی سے آٹا ، چینی دوائی، ایل این جی اور رنگ روڈ کی طرح ڈاکہ ڈل گیا اب کمیشن بناے کا وقت ہے آڈیٹر جنرل پاکستان 1200 ارب کے کورونا ریلیف پیکج میں بے ضابطگیوں کی رپورٹ پبلک کریںعوام کو کورونا ویکسین کیسے ملتی، بروقت بکنگ کیسے ہوتی ؟کیونکہ 1200 ارب میں تو ’’سہولت کاری‘‘ جاری تھی ورلڈبینک، عالمی مالیاتی فنڈ، ایشیائی بینک، یورپ سے ملنے والے اربوں روپے کہاں گئے؟ عمران صاحب ساری دنیا سے مانگ کر بھی آپ نے قوم کو کچھ نہیں دیا؟ یہ پیسہ کہاں گیا؟ کس پر خرچ ہوا؟دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں دراڑوں کی ذمہ دار پیپلزپارٹی نہیں ہے ،مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کا رویہ پی ڈی ایم میں دراڑوں کا باعث بنا انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی آج بھی اے پی سی میں طے کئے گئے نکات پر قائم ہے، مولانا فضل الرحمان تو دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات کے بعد حلف نہ لینے کا مشورہ دیتے رہے تھے

پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہی پارلیمنٹ کا فورم نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا اور آج اسکا مثبت نتیجہ سب کے سامنے ہے،مسلم لیگ ن اور مولانا فضل الرحمان مایوسی کا شکار ہیں، نیر بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بجٹ کو ناکام بنانے کے لئے شہباز شریف کو بھرپور سپورٹ کی پیشکش کی ہے،بطور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ذمہ داری ہے کہ وہ بجٹ کو ناکام بنانے کے لئے حکمت عملی بنائیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…