پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

اسلحہ لائسنس کے حصول کی حد عمر مقرر کر دی گئی

datetime 5  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کے اجرا ء کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کردیا۔محکمہ داخلہ پنجاب نے نادرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے نام مراسلہ جاری کردیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 25 سال سے کم عمر کے افراد کو اسلحہ لائسنس کی تجدید ہوگی نہ نیا بنے گا۔ پنجاب آرمز رول 2017 کے تحت فیصلے کا

اطلاق کیاگیاہے۔ کم عمر افراد کو اسلحہ فراہمی سے عدم برادشت کے متعدد واقعات پیش آتے ہیں۔محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ 25 سال سے کم عمر کے افراد اسلحہ کا ناجائز استعمال کرتے پائے گئے ہیں، اسلحہ لائسنس کے اجرا ء پر پابندی کا فیصلہ تاحکم ثانی کیاگیاہے۔دوسری جانب اراضی سنٹر میں انتقال رجسٹری وراثت کے لیے ہیلپ لائن سے ٹوکن لینے کی شرط عوام کے لیے در د سر بن گئی ارجنٹ ٹوکن فیس تین ہزار عائد کرنے سے صارفین مشکلات کا شکار ، ہیلپ لائن پر ٹوکن لینے کی شرط ختم کی جائے تفصیل کے مطابق لینڈ اتھارٹی نے جائیداد وراثت انتقال رجسٹری کے لیے اراضی سنٹر قائم کیے جس میں پٹوار کلچر کو بنیاد کر سائلین کو ون ونڈو پراسس کے تحت 30منٹ میں انتقال رجسٹری کے دعوے کیے گئے چند سال گذرنے پر لینڈر یکارڈ اراضی نے نئی نئی شرائط لاگوکرکے عوام کو سہولت کی بجائے لینڈ ریکارڈ کو کمائی کا ذریعہ بنالیا جائیداد وراثت دیگر تمام امور کے لیے ہیلپ لائن سے ٹوکن لینے کی شرط عائد کردی جو گھنٹوں کال کرنے پر دوسے تین روز بعد کی تاریخ ملتی ہے اگر کسی صارف نے ارجنٹ کام کروانا ہوتو اس کی ٹوکن فیس تین ہزار روپے اداکرنا پڑتی ہے وہ کام جومینوئل طریقہ سے سائل چند سو روپے میں کرواتا ہے جس میں ضمانت فرد ، وراثت انتقال وغیرہ وہ اب لینڈ ریکارڈ

اتھارٹی کے پیچیدہ قوانین کی بدولت سائلین کے درد سر بننے سمیت مہنگا ترین پراسس بن چکا ہے سائلین نے نادرا اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفو رہیلپ لائن سے ٹوکن لینے کی شرط ختم کرتے ہوئے مینوئل طریقہ کار کے مطابق انتقال رجسٹری وراثت اور دیگر امور کے پراسس کو آسان بنایاجائے اور فرد ات کی قیمت عوام کی پہنچ کے مطابق عائد کی جائے تاکہ عام شہری اپنی جائیداد وراثت کے پراسس کو مکمل کرسکے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…