جمعہ‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2026 

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ

datetime 24  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد(اے پی پی)ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 57 اموات ہوئیں جن میں سے 17 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 60 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کےتناسب کے لحاظ سے

ملتان میں 67 فیصد,لاہور میں 43 فیصد,پشاور میں 35 فیصد اور بہاولپور میں 37 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 39 فیصد،صوابی میں 47 فیصد،بہاولپور میں 37 فیصد اور ملتان میں 59 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 58 ہزار 670 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 21 ہزار 808، پنجاب میں 22 ہزار 735، خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 533، اسلام آباد میں 4 ہزار 162، بلوچستان میں 1 ہزار 254،گلگت بلتستان میں 458، آزاد کشمیر میں 720 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 374 ہو چکی ہے۔ بلوچستان,آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 506 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 62 ہزار 917 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 3 ہزار 599 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 18 ہزار 808, بلوچستان میں 24 ہزار 583, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 500، اسلام آباد میں 80 ہزار 418، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 29 ہزار 883، پنجاب میں 3 لاکھ 34 ہزار 760 اور سندھ میں 3 لاکھ 9 ہزار 647 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 ہزار 308 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 920 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے

دوران 9 مریض ہسپتالوں میں اور 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 9 ہزار 784 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 مریض ہسپتالوں میں اور 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 950 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 26 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے

جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 745 اموات،بلوچستان میں کل 270 اموات، گلگت بلتستان میں 107 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 532 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے ۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 28 لاکھ 37 ہزار 818 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 4 ہزار 763 مریض زیر علاج ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…