اسلام آباد (نیوزڈیسک)گوجرانولہ ٹرین حادثے سے متعلق جوائنٹ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی ہے ،انکوائری کمیٹی نے رپورٹ میں حادثے کا ذمہ دار ٹرین ڈرائیور ریاض احمد ،محمد فیاض اور گارڈ شاہد محمود قراردیا ہے۔وزارت ریلوے کے ترجمان آفتاب اکبر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ٹرین حد رفتار سے زیادہ تیز چلائی گئی اور ایمرجنسی بریک تاخیر سے لگایا گیا، جس کے باعث ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا ۔رپورٹ میں اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ فیصل آبادمحمداحسان الحق پربلواسطہ ذمےداری عائدکی گئی ہے۔وزارت ریلوے اور آرمی افسران کی تیار کردہ رپورٹ میں فورمین محمدحنیف،چیف کنٹرولرزاہدسعید،سیکشن کنٹرولراویس اخترپربھی بلواسطہ ذمےداری عائدکی گئی ہے جبکہ ڈپٹی چیف کنٹرولرسیدظفرصدیق اورڈپٹی چیف کنٹرولراللہ رکھاکو بھی بلواسطہ ذمہ دارقراردیا گیا ہے۔