اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

تعطیلات کے بعد گندم کی خریداری 96فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا

datetime 16  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے پنجاب بھر میں سرکاری سطح پر گندم کی خریداری کی تفصیلات طلب کر لی ہیں جس کے تحت عید کی تعطیلات کے بعدصوبے میں قائم خریداری مراکز پر گندم کی خرید کا عمل شروع ہو گیا ہے ، اب تک 96فیصد ہدف حاصل کر لیا گیاہے جبکہ 108فیصد سے زائد باردانہ بھی تقسیم کیا جا چکا ہے۔

اتوار کے روز خصوصی گفتگو میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ سوموار کو بینکوں کے کھلنے پر گندم کی خرید میں مزید تیزی آئے گی اور پنجاب میں امسال گندم کا طے شدہ 35لاکھ میٹرک ٹن کا ہدف با آسانی حاصل کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی دلچسپی سے کاشتکاروں کوگندم کی 1800روپے فی من کی قیمت ملی ہے جس سے ہمارے کسان خوش ہیں کہ انہیں ان کی محنت کا بھرپور معاوضہ دیا گیا ہے ۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے بتایا کہ محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ نے تعطیلات کے دوران بھی گندم کی خریداری کا کام جاری رکھا جس کے باعث انشاء اللہ پنجاب حکومت جلد100فیصد خریداری مکمل کر لے گی ۔ اسی طرح محکمہ خوراک کو اس گندم کی مناسب سٹوریج کی بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ اس گندم کا معیاری آٹا عوام تک پہنچ سکے۔عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت فلور ملز کو ارزاں نرخوں پر اس گندم کی فراہمی یقینی بنائے گی اور آٹے کی قیمت مستحکم رکھنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ موسم میں حالیہ تبدیلیاں گندم کی کٹی ہوئی فصل کو متاثر کر سکتی ہیں لیکن پنجاب میں اس سال مجموعی طور پر فصل بہتری ہوئی تھی جس کے باعث سرکاری اور نجی شعبے میں وافر مقدار میں گندم کی توقع ہے اور انشاء اللہ کسی قسم کی قلت نہیں ہوگی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…