بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اب گھر بیٹھے ٹویٹر سے ڈالر کمانے کیلئے ہوجائیں تیار

datetime 13  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس فیس بک، ٹویٹر، واٹس ایپ، یوٹیوب اور انسٹاگرام پر جہاں آپ عوامی طور پر اشتراک کرنے کے لئے معلومات اور تصاویر شائع کرتے ہیں۔ان ایپلی کیشنز کے استعمال سے آن لائن خرید و فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ بک، ٹویٹر، واٹس ایپ، یوٹیوب اور

انسٹاگرام پر جہاں آپ عوامی طور پر اشتراک کرنے کے لئے معلومات اور تصاویر شائع کرتے ہیں۔ان ایپلی کیشنز کے استعمال سے آن لائن خرید و فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔فیس بک ہو یا یوٹیوب یہ سب سوشل سائٹ گھر بیٹھے روزگار کے مواقع فراہم کررہی ہیں۔ معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر بھی اب آمدن کا ذریعہ بن سکتا ہے اور گھر بیٹھے اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ غیر ملکی ایک ویب سائٹ کے مطابق ٹویٹر کی جانب سے صارفین کیلئے ٹپ جار نامی ایک نیا فیچرمتعارف کروایا گیا ہے جو صارفین کو اکاؤنٹ بائیو میں مختلف ڈیجیٹل پیمنٹ اکاؤنٹس کے اضافے کی سہولت فراہم کرے گا۔اس فیچر کی مدد سے ٹویٹر صارفین چند ڈالر اس شخص کو دے سکیں گے جس کا ٹویٹ اسے پسند آئے گا۔ممکن ہے کہ یہ ٹویٹ کسی معلوماتی خبروں کے حوالے سے ہو جو آپ اپنے فالوورز کو فراہم کرتے ہوں، ایسی ٹپس جو دوسروں کیلئے مددگار ثابت ہوتی ہوں یا کسی کو پریشان دیکھتے ہوئے اس کی مدد کرنا چاہتے ہوں تو اس حوالے سے یہ فیچر معاون ثابت ہوگا۔ایک ٹویٹ کے ذریعے اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے ایک اینی میٹڈ تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں اس کے استعمال کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر سب کیلئے نہیں بلکہ محدود تعداد میں صارفین کے لئے پیش کیا جارہا ہے، صارفین کو اس فیچر کی دستیابی کا علم ایک پروموٹ کے ذریعے ہوگا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…