جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سام سنگ کا پاکستان میں اپنے مختلف اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

datetime 9  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سام سنگ نے عید الفطر کے موقع پر پاکستان میں اپنے مختلف اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے جبکہ کچھ کے ساتھ خصوصی انعامات بھی دیئے جائیں گے۔سام سنگ کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر جن فونز کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے وہ صرف کمپنی کے ای اسٹور سے ہی خریدیں

جاسکیں گے۔سام سنگ نے نئے فلیگ شب ایس 21 سیریز کے فونز کی قیمتوں میں سب سے زیادہ کمی کی ہے۔کمپنی نے نئے فلیگ شپ گلیکسی ایس 21 کی قیمت میں 20 ہزار روپے کمی کی ہے اور یہ ایک لاکھ 69 ہزار 999 روپے کی بجائے ایک لاکھ 49 ہزار 999 روپے دستیاب ہوگا جس کے ساتھ بڈز پلس اور اڈاپٹر بھی مفت دیا جائے گا۔اسی طرح ایس 21 پلس کی قیمت ایک لاکھ 94 ہزار 999 روپے سے کم کرکے ایک لاکھ 84 ہزار 999روپے (مفت بڈز لائیو و اڈاپٹر) جبکہ گلیکسی ایس 21 الٹرا 2 لاکھ 29 ہزار 999 روپے کی بجائے 2 لاکھ 16 ہزار 999 روپے (مفت بڈز پرو و اڈاپٹر) میں دستیاب ہوگا۔اسی طرح گلیکسی گلیکسی 52 اور اے 72 کی قیمت میں تو کمی نہیں کی گئی مگر ان کے ساتھ مفت گلیکسی اسمارٹ ٹیگ دیا جائیگا جبکہ گلیکسی اے 32 ایک ہزار روپے کی رعایت کے ساتھ 41 ہزار 999 روپے کی بجائے 40 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔کمپنی نے گلیکسی اے 71، اے 51 ، اے 31، اے 12 ، اے 02 ایس اور گلیکسی اے 02 (مختلف اسٹوریج ماڈلز) کی قیمتوں میں کمی کا بھی اعلان کیا ہے۔گلیکسی اے 71 کی قیمت ساڑھے 6 ہزار روپے کمی سے 67 ہزار 999 روپے سے 61 ہزار 499 روپے کردی گئی ہے۔گلیکسی اے 51 کو 6 ہزار روپے سستا کیا گیا جو 54 ہزار 999

روپے کی بجائے 48 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔گلیکسی اے 31 کو 36 ہزار 999 روپے کی بجائے 32 ہزار 999 روپے میں خریدا جاسکے گا، یعنی 4 ہزار روپے کی رعایت دی گئی ہے۔گلیکسی اے 12 کی قیمت 700 روپے کمی کے بعد 28 ہزار 999 روپے کی بجائے 28 ہزار 299 کردی گئی ہے۔گلیکسی اے 02 ایس بھی 700 روپے سستا کیا گیا ہے اور یہ 19 ہزار 999 روپے کی بجائے 19 ہزار 299 روپے میں دستیاب ہوگا۔گلیکسی اے 02 18 سو روپے کمی کے ساتھ 17 ہزار 999 روپے کی بجائے 16 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…