اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

آٹے کی قیمتیں بے قابو ایک ہفتے میں 20 کلو کا تھیلا 473 روپے تک مہنگا

datetime 9  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں آٹے کی قیمتیں بے قابو ہوگئی ،حالیہ صرف ایک ہفتے میں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 473 روپے تک مہنگا ہوا، تھیلے کی قیمت ایک ہزار 333 روپے تک پہنچ گئی ،گندم کی ریکارڈ درآمدات کے باوجود شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں،حالیہ ایک ہفتے میں حیدر آباد اور لاڑکانہ

میں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا بیس،بیس روپے تک مہنگا ہوا،روزنامہ جنگ میں عاطف شیرازی کی خبر کے مطابق ادارہ شماریات کا کہنا ہےکہ ایک ہفتے میں ملک آٹے کے بیس کلو تھیلے کی اوسط قیمت میں 31 روپے 27 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد آٹے کی اوسط قیمت ایک ہزار 112 روپے سے تجاوز کر گئی،ادارہ شماریات کے مطابق کراچی،حیدر آباد 1300،خضدار 1270،کوئٹہ 1250،لاڑکانہ 1180،پشاور،بہاولپور،فیصل آباد 1106،بنوں 1100،سکھر،سیالکوٹ،ملتان 1080،لاہور 1070،گوجرانوالہ 1050 اور سرگودھا میں آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت ایک ہزار روپے تک ہے۔راولپنڈی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہوگئے ٗملک میں آٹے کی قیمت رکارڈ سطح پر پہنچ گئی،آٹے کی قیمتوں میں شہریوں کو ریلیف دینے کے حکومتی دعوے صرف دعووں تک ہی محدود ہوکر رہ گئے،گندم کی ریکارڈ درآمدات اور رمضان کے باوجود شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں،ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں راولپنڈی میں آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت 473 روپے تک بڑھی جس کے بعد راولپنڈی میں آٹے کے تھیلے کی قیمت ایک ہزار 333 روپے تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ ہفتے تک راولپنڈی میں آٹے کا تھیلا 860 روپے میں فروخت ہورہا تھا،اسی طرح اسلام آباد میں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 396 روپے تک مہنگا ہوکر قیمت 1266 روپے تک ہوگئی-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…