اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی

datetime 5  مئی‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںپانچ روز سے جاری مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور منگل کو سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی پرکشش قیمتوں کو دیکھتے ہوئے خریداری کی گئی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 487.39پوائنٹس کے اضافے سے44563.59پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 65.22فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں می

ںاضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 35ارب9کروڑ9لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت7.10فی صدکم رہا۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ایک ماہ بعد کرونا کیسز کی شرح میں کمی ریکارڈ ہونے کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی جانب سے مسلسل مندی کے باعث سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری کی جس کے باعث تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس44620.41پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیابعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے سبب 44600کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 487.39پوائنٹس کے اضافے سے44563.59پوائنٹس سطح پربند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس233.07پوائنٹس کی کمی سے18260.34پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس136.48پوائنٹس کی کمی سے 30072.12پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طورپر371کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 242کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 110میں کمی اور19میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت76کھرب97ارب56کروڑ74لاکھ روپے سے بڑھ کر77کھرب32ارب65کروڑ83لاکھ روپے ہوگئی ۔گزشتہ رو نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے رفحان میظ69.97روپے کے اضافے سے9525روپے اوروائتھ پاک 34.65روپے کے اضافے سے 1055.90روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان115روپے کی کمی سے5610روپے اورپاک ٹوبیکو89.99روپے کی کمی سے1300روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…