اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

اسٹیٹ بینک اور اسٹاک ایکسچینج نے جمعتہ الوداع اور عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

datetime 5  مئی‬‮  2021 |

کراچی(آن لائن)اسٹیٹ بینک اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعتہ الوداع اور عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے ۔اسٹیٹ بینک اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج سے جاری ہونے والے اعلامیئے کے مطابق اسٹیٹ بینک اور اسٹاک مارکیٹ 7مئی کو جمعتہ الوداع کے موقع پر بند رہیں گے جبکہ عید الفطر کے سلسلے میںبھی حکومت کے اعلان کے مطابق 10مئی سے15مئی تک تعطیلات ہوں گی۔

دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کی فنانسنگ وقت کی ضرورت ہے اور مالی اداروں کا اس شعبے میں بے حد اہم کردار ہے۔ وہ اسٹیٹ بینک اور یونی لیور کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقدہ ویبنار سے خطاب کررہے تھے جس کا مقصد اسٹیٹ بینک کی قابل تجدید توانائی فنانسنگ اسکیم کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا جسے یونی لیور نے اپنی 30 فیصد فیکٹریوں کو قابل تجدید توانائی میں تبدیل کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔ڈاکٹر باقر نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کے نتیجے میں چیلنج کا سامنا ہے اور اس کی روک تھام کی حکمت عملیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے اس طرف توجہ دلائی کہ اسٹیٹ بینک نے قابل تجدید توانائی کے لیے فنانسنگ اسکیم جاری کی ہے تاکہ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کو فروغ دیا جاسکے۔ گورنر باقر نے اسکیم کے کلیدی پہلو اجاگر کیے جو کارپوریٹس سے لے کر افراد تک مختلف متعلقہ فریقں کے لیے مفید ہوسکتے ہیں۔ یہ اسکیم وقت گذرنے کے ساتھ ارتقا پذیر ہوئی ہے اور اس کا بھرپور خیرمقدم کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر باقر نے شرکا پر زور دیا کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ فروری 2021ء تک تقریباً850میگاواٹ پیداوار کے 521منصوبوں کے لیے تقریباً36 ارب روپے کی فنانسنگ فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وسائل کے کارگر اور پائیدار استعمال میں مالی وسائل لگانے کا

عمل ماحولیاتی تبدیلی کو کم کرنے میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔ پاکستان 2015سے گلوبل سسٹینے ایبل بینکنگ نیٹ ورک کا رکن ہے اور ماحولیاتی وپائیداری کی فنانس پالیسیوں کو عالمی ماحولیاتی اور سماجی معیارات اور بہترین روایات سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے۔فنانسنگ اسکیمیں اپنے ماحولیاتی اثرات اور لاگت میں کمی کے عزائم دونوں لحاظ سے کمپنیوں کوزبردست سماجی اور کاروباری قدر کی پیشکش کرتی ہیں۔ پاکستان میں فنانسنگ اسکیم نے انہیں مالی طور پر قابل عمل رہتے ہوئے اپنے

قابل تجدید توانائی کے مقاصد پر فوری عملدرآمد کرنے کے قابل بنا دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی قابل تجدید توانائی کی فنانسنگ اسکیم ایک جدت پسند حل پیش کرتی ہے جس کا مقصد پاکستان میں صاف توانائی میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ یہ توانائی کے آمیزے کو متنوع بنانے اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثر کو کم کرنے کی ملکی کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ اسکیم کئی قسم کے اداروں اور افراد کو400ملین روپے تا 6 ارب روپے مالیت کے مختلف قسم کے فنانسنگ آپشن فراہم کرتی ہے۔

ان میں کیپٹو انرجی یونٹس کے ساتھ ساتھ کمرشل  منصوبے اور انفرادی صارفین شامل ہیں جو قومی گرڈ سے اضافی پیداوار کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔اسٹیٹ بینک نے قابلِ تجدید توانائی کے لیے اپنی فنانسنگ اسکیم 2016ء میں جاری کی تھی، مثبت فیڈ بیک ملنے کے باعث اس اسکیم پر جولائی 2019ء میں نظر ثانی کی گئی تھی۔ اسٹیٹ بینک نے اس اسکیم کا شریعت سے ہم آہنگ ورژن بھی اگست 2019ء میں متعارف کرایا تھا۔ اس اسکیم کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان کی بجلی کی بڑھتی ہوئی

طلب کو قابلِ تجدید ذرائع سے پورا کیا جائے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے سلسلے میں صاف توانائی کے منصوبوں کو فروغ دیا جائے۔ اس میں بجلی بنانے کے لیے مقامی وسائل مثلاً ہوا، شمسی توانائی اور آبی ذرائع کے استعمال کو فروغ دیا جاتا ہے اور ساتھ ساتھ صارفین کو بھی قابلِ تجدید توانائی کے استعمال کی ترغیب دی جاتی ہے تاکہ نیپرا کے نیٹ میٹرنگ ضوابط کی تعمیل ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…