پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

8مئی سے لاک ڈاؤن کا حکومتی فیصلہ مسترد تاجروں کا کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان

datetime 3  مئی‬‮  2021 |

راولپنڈی، اسلام آباد(این این آئی)مرکزی انجمن تاجران پنجاب نے 8مئی سے لاک ڈاؤن کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا۔نائب صدر انجمن تاجران پنجاب شاہد غفور پراچہ کے مطابق کاروباری سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ تاجر طبقہ اور چھوٹے دکاندار دار پہلے ہی معاشی بدحالی کا شکار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن سے قبل وزیر اعظم عمران خان تاجروں اور چھوٹے دکانداروں کے لیے معاشی پیکج کا اعلان کریں۔شاہد غفور پراچہ نے کہاکہ کرایہ پر دکانیں ہیں پہلے ہی قرض دار ہیں ۔دوسری جانب ملک میں ایک روز کے دوران مزید 79 افراد چل بسے جس کے بعد وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی مصدقہ تعداد 18 ہزار 149 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کوویڈ 19 کی تشخیص کیلئے 45 ہزار 254 ٹیسٹ کیے گئے۔گزشتہ روز ملک میں 4 ہزار 213 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 9.16 فیصد رہی۔ ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مصدقہ تعداد 8 لاکھ 34 ہزار 146 ہوگئی ہے۔پنجاب میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 929 ہے اس کے علاوہ سندھ 2 لاکھ 85 ہزار 626، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 20 ہزار 64، بلوچستان 22 ہزار 620، اسلام آباد میں 76

ہزار 209، آزاد کشمیر 17 ہزار 371 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 327 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 5 ہزار 842 مریض کورونا سے صحتیاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار 44 ہوگئی ہے۔ایک روز میں کورونا وائرس نے ملک میں مزید 79 افراد

کی جان لے لی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18149ہو گئی ہے۔ پنجاب میں کورونا نے مجموعی طور پر 8 ہزار 572 افراد کی زندگیوں کے چراغ بجھادیئے ہیں، سندھ میں 4 ہزار 667، خیبر پختونخوا 3 ہزار 392، اسلام آباد 691، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 237 اور آزاد کشمیر میں 483 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ملک میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 87 ہزار 953 ہے، جن میں سے 5 ہزار 377 کی حالت تشویشناک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…