جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

حکومت اور کالعدم مذہبی جماعت کے درمیان مذاکرات کے بعد لاہور میں انٹرنیٹ سروسز بحال

datetime 20  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد( این این آئی)حکومت اور کالعدم مذہبی جماعت کے درمیان مذاکرات کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئیں۔پی ٹی اے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاہورکے چوک یتیم خانہ اور اطراف میں انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئی ہیں۔

امن و امان کے تناظر میں یتیم خانہ چوک کے اطراف میں10کلومیٹر تک ڈیٹا سروسز بند کی گئیں تھی تاہم اب پی ٹی اے نے ڈیٹا سروسز پر پابندی ختم کردی ہے۔لاہور میں شاہدرہ سے ٹھوکر نیاز بیگ اور بند روڈ سے گلبرگ تک کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند تھیں جبکہ مزنگ، لٹن روڈ، چوبرجی، جیل روڈ، مال روڈ، ریوازگارڈن اور داتا دربارو ملحقہ علاقوں میں بھی موبائل اور انٹر نیٹ سروسز دونوں متاثر ہوئی تھیں جس کی وجہ سے شہریوں کو سوشل میڈیا اور آن لائن امور انجام دینے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ دوسری جانب مذاکرات کرنے والے حکومتی وفد میں شامل پنجاب کے وزیرِ مذہبی امور پیر سعید الحسن شاہ نے کہاہے کہ کالعدم مذہبی جماعت اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ نہیں کرے گی۔ ایک انٹرویومیں پنجاب کے وزیرِمذہبی امور پیر سعید الحسن شاہ نے بتایا کہ مذاکرات میں تمام مراحل کامیابی سے طے پا ئے، بریک تھرو میں کامیاب ہو گئے ہیں۔پیر سعیدالحسن شاہ نے کہا کہ مذاکرات کی تمام تفصیلات کچھ دیر میں سامنے

آجائیں گی، ماہِ رمضان کی برکت سے ملک بڑے فتنے سے بچ گیا۔پنجاب کے وزیرِمذہبی امور کاکہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان سمیت ملک کا ہر شخص ناموسِ رسالت پر قربان ہونے کا جذبہ رکھتا ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی کہا ہے کہ مذاکرات میں بڑی کامیابی ملی ہے ، جلد پریس کانفرنس کر کے قوم کو تفصیلات سے آگاہ کردیا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…