ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

ن لیگی رہنما نوشین افتخار کا علی اسجد کے گھر مٹھائی لے جانے کا اعلان

datetime 11  اپریل‬‮  2021 |

لاہور(آن لائن )این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والی مسلم لیگ ن کی اْمیدوار نوشین افتخار نے کہا ہے کہ وہ پی ٹی ا?ئی اْمیدوار علی اسجد ملہی کی مبارکباد پر اْن کے گھر مٹھائی لیکر جائیں گی۔ آر او دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

ڈسکہ کو ایک بار پھر مبارکباد، میں نے سرکاری نتیجہ وصول کرلیا ہے۔نوشین افتخار نے کہا کہ میں عوام کی خدمت کے لیے پْرعزم ہوں۔اْنہوں نے پی ٹی آئی اْمیدوار سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ علی اسجد ملہی کو پیغام ہے اقتدار کی لالچ میں جانیں قربان نہیں کرنی چاہیے۔ نوشین افتخار نے مزید کہا کہ میری یہی خواہش تھی الیکشن اسی طرح پْرامن ہوتا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی امیدوار نوشین افتخار ڈسکہ این اے 75 میں دوسری مرتبہ پھر ہونے والے ضمنی الیکشن کا سرکاری نتیجہ وصول کرلیا ہے۔سرکاری نتائج کے مطابق نوشین افتخار ایک لاکھ 10 ہزار 76 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئیں۔ پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی 93 ہزار 433 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر، جبکہ تحریک لبیک کیحاجی خلیل سندھو 8 ہزار 268 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…