منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی روپیہ، کینیڈین ڈالر اور برطانوی پائونڈ رواں سال کی سب سے زیادہ بہترین کرنسیاں قرار

datetime 6  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق تین ماہ کے دوران ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 4.09 فیصد اضافہ ہوا ہے۔یکم جنوری تا 31 مارچ 2021 کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی روپے کی قدر میں سب سے زیادہ 4.09 فیصد اضافہ ہوا ہے

جس کے نتیجہ میں پاکستانی روپیہ دنیا کی بہترین کرنسی بن گیا۔رپورٹ کے مطابق اس عرصہ کے دوران مختلف ذرائع سے وصول ہونے والے زرمبادلہ اور ڈالرز کی انتہائی کم بیرون ملک منتقلی کے نتیجہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں نمایاں استحکام ریکارڈ کیا گیا ہے۔یکم جنوری تا 31 مارچ 2021 کے دوران پاکستان کی کرنسی کی قدر میں 4.09 فیصد اضافہ کے باعث ڈالر کی قیمت 153.55 روپے تک کم ہوگئی۔بلوم برگ کے مطابق کرنسی کی قدر میں اضافہ کے حوالہ سے کینیڈا دوسرا ملک ہے اور اسی عرصہ کے دوران کینیڈین ڈالر کی قدر میں 1.09 فیصد اضافہ کے نتیجہ میں 1.25 کینیڈین ڈالر ایک امریکی ڈالر کے مساوی ہوگئے ہیں۔اسی طرح برطانیہ کے پائونڈ کی قیمت میں امریکی ڈالر کے مقابلہ میں 0.64 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے برطانیہ کی کرنسی میں استحکام کے نتیجہ میں برطانوی پائونڈ تیسرے نمبر پر رہا ہے۔عارف حبیب لمیٹڈ کے شعبہ تحقیق کے سربراہ طاہر عباس نے اس حوالہ سے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوگا اور امریکی ڈالر کی قیمت 152 تا 155 روپے کے درمیانی رہنے کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…