ہفتہ‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2024 

گاڑیاں بدستور مہنگی، ڈالردو سال پہلے والی پوزیشن پر آگیا لیکن قیمتیں کم نہ ہوسکیں،انگلینڈ میں 5 سو پائونڈ والی گاڑی پر پاکستان میں حکومت کتنے لے لیتی ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 3  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان میں ڈالر نیچے آگیا گاڑیاں بدستور مہنگی ہیں، ڈالر تقریبا دو سال پہلے والی پوزیشن پر آگیا لیکن قیمتیں کم نہ ہوسکیں، 3 سے 24 لاکھ روپے تک اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق جون 2019 میں امریکی ڈالر 153 سے 154 روپے کا تھا، 168 روپے کی اونچی اڑان کے بعد اپریل 2021 میں ڈالر 152 روپے کی

سطح پر تو ٓ گیا لیکن اس دوران 4 پہیوں والی سواری کی قیمتیں بے قابو ہوگئیں۔چھوٹے طبقے کی سواری سوزوکی ویگن آر کو ہی دیکھ لیں، جون 2019 میں 12 لاکھ 64 ہزار روپے کی تھی لیکن اپریل 2021 تک 16 لاکھ 40 ہزار تک پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق 1300 سی سی کی چینی ماڈل کی گاڑی کا موازنہ کریں تو جون 2019 میں جو قیمت 12 لاکھ 89 ہزار تھی وہ اپریل 2021 تک تقریبا 3 لاکھ 20 ہزار روپے اضافے سے 16 لاکھ 9 ہزار تک پہنچ گئی۔اسی طرح جون 2019 میں 1.5 ہنڈا سٹی 21 لاکھ 19 ہزار روپے تھی جو 5 لاکھ 80 ہزار روپے مہنگی ہوکر اب 26 لاکھ 99 ہزار روپے میں مل رہی ہے جبکہ 1.6 ٹویوٹا کرولا بھی تقریبا 2 سال میں 6 لاکھ 95 ہزار روپے مہنگی ہوکر 26 لاکھ 74 ہزار سے 33 لاکھ 69 ہزار روپے پر پہنچ چکی ہے۔امیر طبقے کے زیر استعمال گاڑیوں کی بات کریں تو 37 لاکھ 99 ہزار کی ہونڈا سوک کی قیمت میں 9 لاکھ کا اضافہ ہوا اور یہ اب 46 لاکھ 99 ہزار میں مل رہی ہے۔اے پی وی سوزوکی کی قیمت بھی اس دوران 14 لاکھ 35 ہزار روپے بڑھی، یہ گاڑی 31 لاکھ 40 ہزار تھی جو اب 45 لاکھ 75 ہزار روپے کی ہوگئی۔یہی نہیں ٹویوٹا فورچونر بھی جون 2019 میں 78 لاکھ کی تھی مگر اب 13 لاکھ روپے اضافے سے قیمت 91 لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

کار ڈیلرز کو تو گاڑیوں کی آسمان کو چھوتی قیمتوں کے پیچھے بھی حکومت کا ہی ہاتھ دکھائی دیتا ہے۔ ایک کار ڈیلرنے بتایا کہ ایک گاڑی اگر انگلینڈ میں 500 پانڈ کی ہے تو پاکستان میں 1500 پانڈ تو حکومت ہی لے لیتی ہے، اسی وجہ سے یہاں قیمتیں زیادہ ہیں۔ڈیلرزنے بتایاکہ مقامی کار اسمبلرز نے 2020 سے قبل حکومت کو یقین دہانی

کرائی کہ وہ گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ پاکستان میں ہی شروع کریں گے لیکن تاحال اس وعدے پر پوری طرح عملدرآمد نہیں ہوسکا، حکومت کی امپورٹ پالیسی بھی قیمتیں کم ہونے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ڈیلرز کے مطابق 3 سال تک پرانے ماڈل کی گاڑیاں امپورٹ کرسکتے ہیں، اس کو بڑھا کر کم سے کم 5 سال کردینا چاہئے۔ڈیلرز

نے کہاکہ اگر حکومت درآمد کھول دے تو کاروں کی قیمتیں تیزی سے نیچے آجائیں گی۔انہوں نے کہاکہ مقامی اسمبلرز کی اجارہ داری ہوگئی، اسی وجہ سے وہ ہر دو سے تین ماہ میں قیمتوں میں اضافہ کردیتے ہیں۔انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیئرمین عاصم ایاز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی یقین دہانی کرادی۔ انہوں نے کہاکہ

اضافی کسٹم ڈیوٹی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا، کمی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، مقامی سطح پر پرزوں کی تیاری سے بھی قیمتیں کم ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں ٹیکسوں کا حصہ خطے میں سب سے زیادہ ہے، اس کیلئے نئی پالیسی آٹو انڈسٹری ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پلان بنا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…