مولانا کی 7 کروڑ کی مہنگی گاڑی، مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

1  اپریل‬‮  2021

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا طارق جمیل کا سوشل میڈیا پر خود سے منسوب 7 کروڑ کی مہنگی گاڑی کی تصویرپر ردعمل سامنے آ گیا، گزشتہ دو روز سے مولانا طارق جمیل کے نام سے قیمتی گاڑی کی تصویر وائرل ہے جس پر لوگ طرح طرح کے تبصرے کرنے میں مصروف ہیں، تصویر پر منفی تبصرے بھی سامنے آئے ہیں، سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے مولانا طارق جمیل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو سادگی کا درس دیتے ہیں لیکن خود اتنی مہنگی گاڑیوں

میں گھومتے ہیں۔اس تصویر پر کچھ صارفین کا ردعمل معروف سکالر کے حق میں تھا، اس سارے معاملے پر مولانا طارق جمیل کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر ردعمل سامنے آیا ہے، انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر ایک تصویر مجھ سے منسوب کر کے پھیلائی جا رہی ہے حقیقت میں اس سے میرا کوئی تعلق نہیں اور یہ بالکل بے بنیاد ہے، اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کی حق اور سچ کی طرف رہنمائی فرمائے اور ہمیں جھوٹ پھیلانے سے محفوظ رکھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…