بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

نیب کا خوف یا پھر کچھ اور۔۔۔ صرف 43.8 فیصد ترقیاتی فنڈز ہی استعمال ہوسکے اہم انکشافات

datetime 29  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت رواں مالی سال سرکاری شعبے میں ترقیاتی پروگراموں (پی ایس ڈی پی) کے لئے مختص 650ارب میں 43.8فیصد یعنی 283 ارب روپے مصرف لاسکی۔ رواں مالی سال کے جولائی تا مارچ 9 ماہ

گزرگئے۔ صرف چند وزارتوں اور محکموں میں 50فیصد یا اس سے کچھ زائد کے ترقیاتی فنڈز بروئے کار لائے جاسکے۔روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق وزارتوں اور محکموں کو 80فیصد ترقیاتی فنڈز کا اجرا کردیا گیا ہے۔ لیکن عدم استعمال کی وجوہات میں نیب کا خوف سرفہرست ہے۔ اب وزارت منصوبہ بندی کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا کہ غیر استعمال شدہ فنڈز تسلی بخش کارکردگی کے حامل محکموں اور وزارتوں کو منتقل کردیئے جائیں، ایک اور اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ 70 ارب روپے کے فنڈز کورونا وائرس سے نبردآزما ہونے کے لئے مختص کردیئے گئے۔ دریافت کرنے پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اعتراف کیا کہ فنڈز کے استعمال کی رفتار سست ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تحریک انصاف کی حکومت کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل ہوگئی ہے ،لہذا قانون میں ترمیم لائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…