بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ایف آئی اے نے چینی سٹہ مافیا کو بے نقاب کردیا، بڑے بڑے نام سامنے آگئے

datetime 27  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)چینی سٹہ مافیا کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی  اے لاہور نے ایف آئی اے کراچی کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہمارے پاس اس بات کے قوی شواہد ہیں کہ چینی سٹہ مافیا نے چینی کی قیمت میں غیرقانونی طور پر اضافہ کیا۔اس حوالے سے ذرائع کے مطابق خط کے متن میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال

مارچ میں ہی چینی کی قیمت میں 20روپے سے زائد کا غیرقانونی اضافہ کیا گیا۔ایف آئی اے لاہور نے اپنے خط میں کہا ہے کہ چینی کی قیمت میں اس غیرقانونی اضافے سے عوام کو110ارب روپے کا نقصان ہوا۔خط کے متن میں ایف آئی اے لاہور نے ایف آئی اے کراچی کو شہرمیں 23چینی سٹہ کرنے والوں کی تفصیل بھی دی ہے، اس فہرست میں چینی مافیا کے ان لوگوں کے نام شامل ہیں جو چینی کی قیمت میں اضافے کے ذمہ دار ہیں۔ایف آئی اے کی فہرست میں جو نام شامل ہیں ان میں دانش، فرقان بابا، کھیم چند دینانی، دیوی داس حیدرآباد، جیکمار، جاوید تھارا، حاجی ضمیر، ہریش کمار، مہیش کمار، ویشال کلارا، روہت چنی لالہ، ستیاپال کلارا، سنتوش کمار ہیں۔اس کے علاوہ راجہ چنی لال، جوتی پرکاش، پون سبلانی، دیال داس، پریم کمار، دلیپ دیونانی، دیوداس، روی کوریجانانک رام دینانی، روشن لال، منگارام عرف جگل کشور کا نام بھی شامل ہے۔ ایف آئی اے لاہور کی جانب سے کراچی آفس کو جاری کی گئی مذکورہ فہرست میں جن 23افراد کے نام شامل ہیں ان کا تعلق پاکستان شوگرگروپ، شوگر مرچنٹس اور شوگر ٹریڈرز گروپ سے ہے۔ چینی سٹہ مافیا کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی  اے لاہور نے ایف آئی اے کراچی کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہمارے پاس اس بات کے قوی شواہد ہیں کہ چینی سٹہ مافیا نے چینی کی قیمت میں غیرقانونی طور پر اضافہ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…