پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

گرمیاں آنے سے قبل ہی عوام کو بجلی کے زوردار جھٹکے لگنے شروع ہوگئے،حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا

datetime 26  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)عوام کیلئے بری خبر ، بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 40 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کرکے بجلی کے نرخ بڑھائے ہیں۔ واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے نیپرا

ترمیمی آر ڈیننس پر دستخط کر دیئے،جس کے تحت وفاقی حکومت کو اضافی سرچارج اور بجلی مزید مہنگی کرنے کا اختیار مل گیا ہے،بجلی صارفین 700 ارب روپے سے زائد مالیت کے اضافی بوجھ پڑے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے حکومت کو ایک روپے 40 پیسے فی یونٹ تک سرچارج لگانے کا اختیار ملا ہے، حکومت کے پاس آئندہ دو سال میں بجلی ساڑھے پانچ روپے تک علیحدہ سے مہنگی کرنے کا اختیار حاصل ہوگیا، حکومت اب بجلی کی قیمت کا 10 فیصد تک سرچارج عائد کرسکے گی۔آرڈیننس کے مطابق ڈسکوز کی ریونیو ضروریات کے 10 فیصد تک سرچارج عائد ہوسکے گا جس کے تحت عوام پر سرچارج کی مد میں 150 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔واضح رہے کہ بجلی سسٹم کو سالانہ 1400 ارب روپے کا ریونیو درکار ہے، حکومت نے سرکلر ڈیٹ کے حل کے لیے سرچارج لگانا ضروری قرار دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اس سے قبل مسلم لیگ ن کے سابقہ دور میں حکومت کو سرچارج عائد کرنے کا اختیار ختم کردیا گیا تھا۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…