بیرون ملک سے آنے والے حجاج کے لئے سعودی حکومت نے اہم اعلان کر دیا

19  مارچ‬‮  2021

ریاض(آن لائن )سعودی وزارت صحت کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے حجاج کے حوالے سے اہم نکات جاری کیے گئے ہیں، جن کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے حجاج کے لیے ویکسین لگواکر آنا ضروری ہے جو کہ WHO سے سرٹیفائیڈ ہونی چاہئے۔ جبکہ ویکسین کی دوسری ڈوز (dose) مملکت میں داخل ہونے سے کم

از کم ایک ہفتہ پہلے لگ چکی ہو۔ مملکت پہنچنے سے 72 گھنٹے پہلے تصدیق شدہ لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ کروانا اور اسکی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔حکام کے مطابق مملکت پہنچنے پر 72 گھنٹے کے لیے قرنطینہ کرنا ہوگا جس کے 48 گھنٹے بعد کورونا کا ٹیسٹ کروایا جائے گا۔ حجاج کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ رہائشگاہ سے باہر جانے کے لیے حجاج کو درخواست کے ذریعہ اجازت نامہ لینا ہوگا اور ضروری احتیاط کو لازمی اختیار کرنا ہوگا۔رہائشگاہ میں موجود حجاج کو بھی آپس میں فاصلہ قائم رکھنا ہوگا۔ ہجوم کو ترتیب اور منظم رکھنے کے لیے چھوٹے گروپس کی صورت میں نقل و حرکت ہوگی۔ ہر گروپ کا پہلے سے مقرر گروپ لیڈر ہوگا اور یہ گروپس 100 سے زیادہ حجاج سے تجاوز نہیں کرے گا۔ صحت کے حوالے سے دی گئیں ہدایات پر عمل کرتے رہنا ہوگا۔ عالمی وباء کے مدنظر حالات اور لائحہ عمل میں وقتاً فوقتاً تبدیلی آسکتی ہے۔ اسی بنیاد پر حج کے دوران ہر جگہ رکنے کا وقت متعین کیا جائے گا۔ کمزور اور بیمار افراد کے علاوہ چھوٹے بچے اور بزرگ افراد حج پر نہیں جاسکیں گے جس کے مطابق عمر کی حد 18 سال سے 60 سال ہوگی۔ وزارت صحت کی جانب سے صحت، قرنطینہ اور حجاج کی آمد اور روانگی پر نظر رکھی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…