جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے امریکا سے 10 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے کرلئے

datetime 14  جولائی  2015 |

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت جنگی جنون میں پیسہ پانی کی طرح بہانے لگا، مودی سرکارنے امریکاسے ایک ارب ڈالرکے جاسوس طیارے خریدنے کافیصلہ کرلیا جس کے بعدامریکا روس کوپیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت کاسب سے بڑادفاعی پارٹنربن گیا، 8سال میں 10ارب ڈالر کے معاہدے کیابھارت میں غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزارنے والوں کوکوئی فائدہ پہنچا پائیں گے؟ بھارتی میڈیاکے مطابق پے درپے دفاعی معاہدوں، اسلحہ خریدنے کے ا?رڈرزکے بعدامریکا بھارت کاسب سے بڑادفاعی شراکت کاربن گیاہے۔اب بھارت کی نظریں امریکی ساختہ جاسوس پی81 طیاروں پرہیں جن کے حصول کے لیے معاملات حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔ طیاروں کایہ معاہدہ ایک ارب ڈالرمالیت کا ہوگا جو رواں سال کی سب سے بڑی دفاعی ڈیل ہوگی۔اس حوالے سے مذاکرات نئی دہلی میں ہوں گے۔بھارت تامل ناڈوسمیت مشرقی علاقوں میں امریکی تعاون سے اسلحہ پلانٹ بھی لگائے گا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق حدسے زیادہ اسلحہ خریدنے کارجحان خودبھارت کے اندرعوامی احتجاج کوطول دے سکتاہے کیونکہ غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزارنے والے ایک تہائی بھارتی عوام کوطیاروں کی گھن گرج نہیں روٹی چاہیے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…