اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

’’ یوسف رضا گیلانی انگلی سے اشارے کر رہے تھے یہ میرا بندہ ہے، یہ میرا بندہ ہے‘‘ یوسف رضا گیلانی کو پتہ تھا انہیں کون کون ووٹ دے گا ، سینئراینکر پرسن کا انکشاف

datetime 8  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ٹکٹ کنفرم کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا۔نجی ٹی وی پروگرام مسلم لیگ نون کو معلوم نہیں کس نے کس کو کتنا پیسہ دیا، ہم مقصد سینیٹ الیکشن میں صرف اپنے ووٹ پورے کرنا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہم سے بات کی اور ہم نے ٹکٹ کنفرم کیں، مجھے نہیں پتہ کہ کتنے لوگوں کو ٹکٹ کنفرم کیا گیا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں اینکر محمد مالک نے کہا’ایک پارلیمنٹیرین نے مجھے بتایا کہ ’مبینہ طور پر‘ یوسف رضا گیلانی انگلی سے اشارے کر رہے تھے یہ میرا بندہ ہے، یہ میرا بندہ ہے۔ مبینہ طور پر یوسف رضا گیلانی کو معلوم تھا کہ کون کون ووٹ دے گا؟خرم دستگیر نے کہا آصف زرداری کی گیمز کا میں جواب نہیں دے سکتا۔ ہمیں صرف اتنا پتہ ہے کہ ن لیگ کے83 اراکان نے بغیر پیسہ لیے گیلانی صاحب کو ووٹ دیا اور ایم ایم اے کے14 ووٹ بھی ہمارے مشترکہ امیدوار کو پڑے ہیں۔خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے بھی سینیٹ الیکشن سے قبل کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ دینے والے حکومتی ایم این ایز کو نواز لیگ کا ٹکٹ دینے پرغورکیا جا سکتا ہے۔سنیٹ الیکشن کے بعد4 مارچ کو مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا’حقیقت یہ ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ییسہ نہیں بلکہ ن لیگ کا ٹکٹ چلا ہے‘۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…