اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی سفارتخانہ کے عہدیدار نے کہا ہے کہ پاسپورٹ کی فیس میں کمی کے بعد سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے اور قونصلیٹ کی جانب سے دس سال کے لیے پاسپورٹ فیس کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جبکہ پانچ سال کے لیے پاسپورٹ کی سابقہ
فیس برقرار رہے گی۔روزنامہ جنگ میں شاہد نعیم کی شائع خبر کے مطابق نئے شیڈول میں دس سال کے لیے 36 صفحات کے نئے پاسپورٹ ( نارمل) کی فیس کم کرکے 126 ریال کی گئی ہے جو اس سال کے ابتدا میں 152 ریال اور گزشتہ سال 155 ریال تھی۔دس سال کیلیے 36 صفحات کا ارجنٹ پاسپورٹ اب 210 ریال میں بنے گا۔ 2021 کے ابتدا میں اس کی فیس 252 ریال جبکہ گزشتہ سال 257 ریال تھی۔ اسی طرح دس سال کے لیے 72 صفحات کے نئے پاسپورٹ فیس کم کرکے231 ریال کی گئی ہے۔ اس سے پہلے 278 ریال اور پچھلے سال 283 ریال تھی جبکہ اس کیٹیگری میں ارجنٹ پاسپورٹ کے لیے 378 ریال فیس ہے جو 2022 کے ابتدا میں 454 ریال جبکہ گذشتہ برس 463 ریال تھی۔ اسی کیٹیگری کے لیے 100 صفحات کے پاسپورٹ (نارمل) کی فیس کم کرکے 252 ریال جبکہ ارجنٹ کی 502 ریال کی گئی ہے۔ سو صفحات کے پاسپورٹ ( نارمل) کی فیس اس سے قبل 303 ریال جبکہ ارجنٹ کے لیے 617 ریال تھی۔ پچھلے سال اسی
کیٹگری کے لیے بالترتیب 309 اور 617 ریال تھی۔ پاسپورٹ کی پہلی مرتبہ گمشدگی پر دس سال کے لیے پاسپورٹ (نارمل) کی نئی فیس کم کرکے 252 ریال کی گئی ہے جبکہ ارجنٹ کیلیے 420 ریال اداکرنا ہوں گے ،سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ دس سال کے لیے جاری ہونے والے
پاسپورٹ کی فیس میں کمی کے نوٹیفیکیشن پر 22 فروری سے عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت ہو گی بلکہ سفارتخانے اور پاسپورٹ کے دفاتر سے کام کا بوجھ بھی کم ہو سکے گا۔