پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

فہد مصطفی کو امریکا میں غلط کار پارکنگ پر شدیدعوامی تنقید کا سامنا

datetime 23  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلوریڈا(این این آئی) ڈراموں اور فلموں کے اداکار فہد مصطفیٰ کو امریکا میں غلط کار پارکنگ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔فہد مصطفیٰ نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورینڈو میں مشہور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کی سفید گاڑی میں نظر آتے ہیں اور بغیر سیٹ بیلٹ باندھے وہ اپنی گاڑی غلط جگہ کھڑی کرکے

وین میں چلے جاتے ہیں۔فہد مصطفیٰ کی ویڈیو پر جہاں بہت سے صارفین نے اْن کی تعریفیں کی تو کچھ صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے غلط پارکنگ کرنے پر اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا اور اور کار صحیح جگہ پارک کرنے کی تلقین کی۔عظمیٰ نامی صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اداکاری کے ساتھ گاڑی کھڑی کرنے کی مہارت پر بھی غور ہو جائے۔بدر نے کہا کہ کار کی پارکنگ تو صحیح سے کر لیں، یہ امریکا ہے پاکستان نہیں جہاں دل چاہا وہاں گاڑی کھڑی کردی۔ایک اور شہری فرحان نے کہا کہ روایتی عادت کی طرح یہاں بھی اپنی مرضی سے گاڑی کھڑی کردی، وہ بھی محض دکھاوے کے لیے۔علی مختار نے فہد مصطفیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سیکھ لیں کہ کار کس طرح کھڑی کی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…