ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

datetime 22  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،واشنگٹن (آن لائن، اے پی پی) صوبائی دارالحکومت لاہور کی صرافہ مارکیٹوں میں رواں کارو باری ہفتے کے پہلے روز ہی خالص سونے کی قیمت میں 450 روپے فی تولے کا اضافہ کردیا گیا۔ صرافہ مارکیٹوں میں اس اضافے کے ساتھ 24 قیراط سونے کی قیمت

1 لاکھ 10 ہزار 700 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 1 ہزار 291 روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ خالص چاندی کی قیمت 1375 روپے فی تولہ کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے محفوظ ذخائر کا مالک امریکہ ہے۔ اس کے یہاں 8133 ٹن سونا ہے۔ جرمنی 3362 ٹن سونے کے حوالے سے دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ 2814 ٹن سونے کے محفوظ ذخائر کے باعث تیسرے نمبر پر ہے۔سعودی عرب نے سونے کے محفوظ ذخائر میں عرب دنیا میں پہلی اورعالمی سطح پر اٹھارہ ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔سعودی عرب 2020 میں ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران اپنی یہ پوزیشن قائم رکھنے میں کامیاب رہا۔ سونے کے محفوظ ذخائر میں سعودی عرب کو برطانیہ پر برتری حاصل رہی جو 310 ٹن سونے کے مالک کے حوالے سے 19 ویں نمبر پر ہیسعودی عرب کو سپین پر بھی فوقیت رہی جو 281 ٹن کے حوالے سے 21 ویں

نمبر پر ہے۔ دنیا میں سونے کے سب سے زیادہ محفوظ ذخائر رکھنے والے ملکوں میں خلیجی ممالک آتے ہیں۔ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے سو سینٹرل بینکوں کے یہاں نومبر 2020 کے آخر میں 35.19 ہزار ٹن سونے کے محفوظ ذخائر ریکارڈ کیے گئے۔ ورلڈ گولڈ کونسل کے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اس فہرست میں 44 ویں نمبر پر ہے اور اس کے پاس اس وقت 64.6 ٹن سونے کے ذخائر ہیں جو کہ اس کے مجموعی ذخائر کا 20.7 فیصد بنتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…