ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

تبدیلی سرکار کے اڑھائی سال عوام پر بہت بھاری  بدترین مہنگائی نے عوام کو خون کے آنسو رلا دیا

datetime 21  فروری‬‮  2021 |

مکوآنہ  (این این آئی )تبدیلی سرکار کے اڑھائی سال عوام پر بہت بھاری رہے۔ بدترین مہنگائی نے عوام کو خون کے آنسو رلا دیا۔ آٹا، چینی، دالیں، گوشت، گھی سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں سو فیصد سے بھی زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حکومت کے اپنے ادارہ شماریات نے حسن کارکردگی بیچ چوراہے بے نقاب کر دی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کے اڑھائی سال عوام کو

پریشان کرنے کے علاوہ کچھ نہ دے سکے۔ اگست 2018 سے فروری 2021 تک اشیائے ضروریہ کی کوئی ایسی چیز نہیں جس کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ نہ ہوا ہو۔ رپورٹ کے مطابق چینی کی اوسط قیمت 38 روپے اضافے سے 93 روپے 59 پیسے کلو ہو گئی۔ گڑ کی قیمت میں 45 روپے 61 پیسے اضافہ ہوا۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 200 بڑھ کر 860 روپے تک پہنچ گیا۔ گھی کی اوسط قیمت 100 روپے بڑھی جبکہ اڑھائی کلو کا ڈبہ 265 روپے مہنگا ہوا۔دالوں کی قیمت کا جائزہ لیا جائے تو دال ماش کی قیمت میں 107 روپے اضافہ ہوا۔ دال مسور کی قیمت 43 روپے 30 پیسے، دال مونگ 119 روپے 50 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ۔ دال چنا کے نرخ 38 روپے 65 پیسے بڑھ گئے، چاول کی قیمت میں 14 روپے 55 پیسے اضافہ ہوا۔ اسی طرح بکرے کا گوشت 216 روپے فی کلو مہنگا ہوا، گائے کا گوشت 100 روپے 57 پیسے بڑھ گیا۔ برائلر گوشت کی قیمت میں 102 روپے اضافہ ہو گیا، انڈے 50 روپے 38 پیسے درجن مہنگے ہو گئے۔اڑھائی سال میں سبزیوں کی قیمتیں غیریقینی صورتحال کا شکار رہیں۔ تازہ دودھ 20 روپے لیٹر اور دہی 20 روپے کلو بڑھ گیا۔ ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 37 روپے اضافہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…