جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

تبدیلی کے نام پر ملک کو تباہ کیا جا رہا ہے ،تبدیلی سرکار نے تبدیلی نہیں مہنگائی اور بیروزگاری کی صورت میں تباہی لائی ،مولانا عبدالغفور حیدری نے کھری کھری سنا ڈالیں

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( این این آئی)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر ملک کو تباہ کیا جا رہا ہے تبدیلی سرکار نے تبدیلی نہیں مہنگائی اور بیروزگاری کے صورت میں تباہی لائی ضمنی الیکشن میں قوم نے انصاف کے نام پر ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا نے والوں کا احتساب

کیا قوم مزید بحران خان کو ملک پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دربار سروری میں جمعیت علماء اسلام کے معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون ناظم مالیات حاجی محمد قاسم خان خلجی جمعیت چمن کے رہنما مولانا مفتی محمد قاسم حقانی حافظ محمد قاسم فاروقی جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی شوری کے رکن مولانا عبدالمالک بڑیچ ودیگر سے ملاقات کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ملکی استحکام اور بقا کی جنگ لڑ ی ہے موجودہ حکمرانوں کے پاس ملکی مسائل کرنے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے سوائے خوشنما نعروں کے علاوہ کچھ نہیں دیاجبکہ موجودہ حکومت کاکام صرف اور صرف اپوزیشن کی آواز دبانا رہ گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم اور جمعیت علماء اسلام کی کامیابی قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن اور پی ڈی ایم کے بیانیہ کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی دعوے دار حکمرانوں سے نجات دلانے کے لیے پی ڈی ایم کے تحریک کامیابی کے جانب گامزن ہے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں پاکستانی قوم کی

نظریں جمعیت علماء اسلام اور اپوزیشن جماعتوں کی طرف مرکوز ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران دوسالوں میں سوائے یوٹرن بازی سے لطف اندوزی ہوتے ہیں قوم سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی گئی عمران خان نیازی یوٹرن لینے میں ماہر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ضمنی الیکشن میں قوم نے انصاف کے نام پر ووٹ لینے

والوں کو مسترد کردیا سینیٹ کے الیکشن میں بھی یہ حشر ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اور اپوزیشن جماعتوں کے ورکرز 26 مارچ کو اسلام کے طرف مہنگائی مارچ کی کامیابی بھر قوت کے ساتھ تیاریوں کا آغاز کرے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کو تباہ کرنے والے اور عوام پر مہنگائی کی طوفان مسلط کرنے والے انجام کو پہنچیں گے پی ڈی ایم کے تحریک موجودہ نااہل حکمرانوں کے اقتدار سے نجات دلانے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…