ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دھکا اسٹارٹ بس رک گئی، دھکا لگانے والے کہتے ہیں اب بس خود چلاؤ،25 حکومتی اراکین اسمبلی اپنے امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آ ن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے حکومت کے 25 ایم این اے ایسے ہیں جو یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیں گے۔جہانگیر ترین بھی متحرک ہوئے ہیں تو وہ کچھ نہیں کر سکیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ  اوپن بیلٹ الیکشن ہوں گے یا نہیں،اس بارے میں

ابھی نہیں معلوم، یوسف رضا گیلانی کو آصف علی زرداری نے جیت کی ضمانت دے رکھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن نہیں لڑنا چاہتے تھے کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ اگر وہ ہار گئے تو ان کی سیاست کو دھچکا لگے گا تاہم آصف زرداری نے ان کو جیت کی ضمانت دی ۔ یوسف گیلانی نے کچھ سوچ کرہی سینیٹ میں حصہ لینے کا بڑافیصلہ کیا ہوگا انہیں جیت نظرآئی ہوگی اسی لئے کاغذات جمع کروائے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت دھکا اسٹارٹ ہے ،دھکا لگانے والے پیچھے ہٹ گئے ہیں، دھکا اسٹارٹ بس رک گئی، دھکا لگانے والے کہتے ہیں اب بس خود چلاؤ۔ دوسری جانب گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کے اراکین 100فیصد وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشدکو ووٹ دیں گے اور اتحادی بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں،انشاء اللہ وفاق کی سینیٹ کی دونوں نشستیں بھی تحر یک انصاف ہی جیتے گی۔ تفصیلات کے مطابق گور نر ہائوس لاہور میں ہفتے کے روز تحر یک انصاف کے لاہور اور گوجر نوالہ ڈویژن کے اراکین قومی اسمبلی نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشدکے علاوہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ،وفاقی وزیر انسداد منشیات بر یگیڈر(ر) اعجاز شاہ ،تحر یک

انصاف کے قومی اسمبلی میں چیف وہیب ملک عامر ڈوگر ،رکن قومی اسمبلی بر یگیڈر(ر) راحت امان اللہ اوررکن قومی اسمبلی چوہدری شوکت علی بھٹی سمیت دونوں ڈویژن سے تحر یک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔ اس موقعہ پر سینیٹ انتخابات سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ملاقات کے بعد مشتر

کہ پریس کانفر نس سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی کے بعض معاملات کے حوالے سے تحفظات ہوسکتے ہیں مگر تحر یک انصاف کے تمام اراکین اس بات پر متفق ہیں کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے ٹکٹ اور ان کی قر بانیوں کی وجہ سے ہی عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہوئے ہیں

اس لیے وہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ متحد کھڑے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب نے کہا کہ یہ کہنا کہ تحر یک انصاف میںبہت زیادہ اختلافات ہیں اس بات میں کوئی حقیقت نہیں اور انشاء اللہ سینیٹ انتخابات کے دوران وفاق کی دونوں نشستوں پر تحر یک انصاف کی کامیابی سے یہ ثابت ہو جائے گا کہ تمام تحریک انصاف

اسمبلی نے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد کے الیکشن کو اپنا الیکشن سمجھ کر لڑ ا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن اگر اور خواب دیکھ رہی ہے تو وہ دیکھتی رہے ہمیں اس سے کوئی فر ق نہیں پڑ ے گا۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی پاکستا ن تحر یک انصاف کی حکومت

اور عوام کو ضرورت ہے کیونکہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو معاشی بحران سے نکالا اور پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران عوام کو بلاتفر یق12ہزار فی کس دیئے اور انشاء اللہ آنے والے دنوں میں پاکستان مزید مضبوط ،کامیاب

اور خوشحال ہوگا۔ وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میرے اور یوسف رضا گیلانی کے در میان نہیں بلکہ دو جماعتوں کے در میان ہو رہا ہے اور میں چاہتاہوں کہ یہ الیکشن مکمل طور پر شفاف ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ خر ید وفروخت نہیں ہونی چاہیے اورایم این ایز جس امیدوار کو زیادہ ووٹ دیں وہی کامیاب ہو گااور فیصلہ 3مارچ کو ہو جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس ملک کو معاشی طور پر

مضبوط بنانے کیلئے مجبوری کی وجہ سے گئے ہیں ۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ (ن) لیگ والے جہاں کامیاب ہوتے ہیں وہاں الیکشن کو شفاف کہتے ہیں اورجہاں ان کی ہار ہوتی ہے وہ دھاندلی کی باتیں کر نا شروع کر دیتے ہیںایسا نہیں ہونا چاہیے بلکہ ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے انتخابی نتائج کو تسلیم کر نا چاہئے۔ اُنہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میںتحر یک انصاف کے امیدوار ہی کامیاب ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…