منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

حکومتی مشیر کا جوڑ توڑ کے ماہر پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ ، سینٹ میں کامیابی کیلئے حمایت مانگ لی

datetime 18  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا جوڑ توڑ کے ماہر پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں انہو ں نے جہانگیر ترین سے سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے لیے حمایت مانگی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست جہا نگیر ترین

اور حفیظ شیخ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں جہا نگیر ترین نے سینیٹ الیکشن میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی، جہانگیر ترین نے یقین دہانی کروائی کہ آپ میرے دوست ہیں، آپ کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا۔آپ ہماری پارٹی کے امیدوار ہیں آپ کو لازمی سپورٹ کریں گے، جہا نگیر ترین نے حفیظ شیخ سے رابطے کے بعد جنوبی پنجاب کے ناراض حکومتی ایم این ایز سے بھی رابطے شروع کر دیے ہیں اور انہیں حفیظ شیخ کو مکمل سپورٹ کرنے کی دراخوست کی ہے جبکہ ان کے تحفظات بھی دور کرنے کی یقین دہا نی کروائی ہے ۔ واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد سے حفیظ شیخ اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی آمنے سامنے ہیں۔دوسری جانب مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی زاہد حسین کاظمی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ 25 فروری کو جی ایٹ فور میں منتقل کر دیا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا پارٹی کے نئے مرکزی سیکرٹریٹ کا کام مکمل ہونے پر وزیراعظم پاکستان و چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو افتتاحی تقریب میں دعوت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا 25 فروری سے میڈیا، فنانس اور ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کا سٹاف نئی بلڈنگ میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینا شروع کر دے گا۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…