اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

پشاور زلمی کی کٹ توجہ کا مرکز بن گئی

datetime 17  فروری‬‮  2021 |

پشاور (این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ٹیموں کی کٹ بھی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیزن 6 کیلئے پاکستان کے ثقافتی رنگ میں رنگی کٹ متعارف کرائی ہے جس کی تعریف ڈیرن سیمی اورانگلینڈ کے کھلاڑی روی بھوپارا نے بھی کی ہے، خصوصی ثقافتی کٹ میں پشاور کے اسلامیہ کالج گھنٹہ

گھر، درہ خیبر اور مالم جبہ کو نمایاں کیا گیا ہے۔پشاور زلمی کی پی ایس ایل6 کیلئے خصوصی ثقافتی کٹ کرکٹ فینز کے بعد ملکی اور غیرملکی کرکٹرز میں بھی تیزی سے مقبول ہونے لگی ڈیرن سیمی اور روی بوپارا زلمی ثقافتی کرکٹ کٹ کے مداح ہو گئے۔انگلش کرکٹر روی بوپارہ کاکہنا ہے کہ اس سے خوبصورت کٹ آج تک لیگز میں نہیں دیکھی جبکہ ڈیرن سیمی کو بھی نئی ثقافتی کٹ بہت پسند آئی ہے۔کرکٹر امام الحق کے مطابق پشاور زلمی ہمیشہ کٹ کے معاملے میں نئے تجربات کرتے ہیں جو پسند آتے ہیں، اس ثقافتی کرکٹ کے لیے مجھے واٹس اپ پر بہت پیغامات آئے ہیں۔عمید آصف کاکہنا ہے کہ اس کٹ سے خیبرپختونخوا اور پاکستان کی ثقافت اور خوبصورتی اجاگر ہوئی ہے۔دومرتبہ کی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ہفتہ سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 6 کیلئے ہماری ٹیم متوازن اور اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔دومرتبہ کی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کپتان شاداب کا ورچوئل میڈیا کانفرنس میں کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ گزشتہ برس کی غلطیوں کو نہ دہرائیں اور زیادہ سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں، کولن منرواورکرس جارڈن کی کمی محسوس ہوگی، حسن علی کی شمولیت سے ہمارا بولنگ اٹیک مضبوط ہو گیا ہے، کوشش ہوگی کہ میں ٹاپ آرڈرمیں جا کر کھیلوں۔ہماری

ٹیم میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں شرکت کرنے والے کرکٹرزکے ساتھ بگ بیش کھیلنے والے کھلاڑی بھی شامل ہیں جس سے ہماری کارکردگی پربہت اچھا اور مثبت اثر پڑے گا، رواں سال ڈرافٹ میں ہمیں اچھے کھلاڑی ملے ہیں جس کی وجہ سے ٹیم کا بہترین کمبینیشن بن گیا ہے، میری کوشش یہی ہوگی کہ کہ ٹاپ آرڈر میں جا کر

کھیلوں، تاہم اس حوالے سے فیصلہ نہیں کیا گیا کہ میں کس نمبر پر کھیلوں گا، اپنی ٹیم کے لیے کسی بھی نمبر پرجا کر کھیلوں، بہترین پرفارمنس پیش کرنے کی کوشش کروں گا،میری کوشش ہو گی کہ بطور آل راؤنڈر اپنا کردار ادا کر سکوں۔ایک سوال کے جواب میں شاداب خان نے کہا کہ کولن منرواورکرس جارڈن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کا

حصہ نہیں بن سکے، ان کی عدم موجودگی سے ہماری کارکردگی پر فرق پڑے گا اور ہم ان دونوں بہترین کھلاڑیوں کومس کریں گے تاہم وکٹوں کی مناسبت سے بہترین متبادل کھلاڑی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے کہا کہ معروف اور ممتاز فاسٹ بولر حسن علی کی شمولیت سے

ہمارا اسکواڈ مزید مستحکم ہوگا،ان کی موجودگی میں ہمارا بولنگ یونٹ مضبوط تر ہو جائے گا۔ذاتی فٹنس کے حوالے سے سوال کے جواب میں شاداب خان نے کہا کہ ان فٹ ہونے کے بعد ریکوری پانے والے کھلاڑی کو ذہنی طور پر ہم آہنگ کرنے میں وقت لگتا ہے، میں بھی فٹنس کی بحالی کے بعد خود کوذہنی طور پر تیار کررہا ہوں،

انہوں نے کہا کہ لیگ میں اپنے 12 میچز کے دوران صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے ہر کھلاڑی کوضرورت کے مطابق ذمہ داری دی جائے گی، کسی پر زیادہ ورک لوڈ ڈالنے کی کوشش نہیں ہوگی،میں نے اورفہیم اشرف نے بولنگ کے ساتھ اپنی بیٹنگ میں بہتری پیدا کی ہے اور بطور آل راؤنڈر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی کوشش کریں گے تاہم بیٹنگ اپنی جگہ لیکن بولنگ پر بھرپور توجہ ہے،فہیم اشرف کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں بتایا جا سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…