نیو یارک (این این آئی)معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے حال ہی میں ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین ڈیلیٹ کی جانے والی پوسٹس اور ویڈیوز واپس لا سکتے ہیں۔انسٹاگرام نے اس فیچر کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اکثر ہیکرز صارفین کے اکائونٹ سے ان کی پوسٹس ڈیلیٹ کر دیتے ہیں اور ایپ میں ان پوسٹس کو واپس لانے کا کوئی آپشن موجود نہیں تھا۔اب انسٹاگرام کے اس نئے ریسینٹلی ڈیلیٹڈ فیچر کے ذریعے دنیا بھر کے صارفین ایپ سے ڈیلیٹ
کی جانے والی تصاویر، ویڈیوز، آئی جی ٹی وی ویڈیوز اور ریلز کو ری کور یعنی واپس لا سکیں گے۔اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کیلئے صارفین کو سب سے پہلے انسٹاگرام کو اپڈیٹ کرنا ہوگا جس کے بعد آپ کو انسٹاگرام کی سیٹنگ میں جا کر اکائونٹ کے آپشن کو کھولنا ہوگا۔اکائونٹ کے آپشن میں جانے کے بعد آپ کو ریسینٹلی ڈیلیٹ کا آپشن نظر آئیگا جس پر کلک کرنے کے بعد آپ کو ڈیلیٹ کی جانے والی تصاویر، ویڈیوز، آئی جی ٹی وی ویڈیوز اور ریلز نظر آ جائیں گی۔