ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

سستی گاڑیاں بھی عوامی پہنچ سے باہر ، پاک سوزوکی موٹرز نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ کردیا

datetime 4  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاک سوزوکی موٹرز نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ کردیا۔درآمدی ماڈل اے پی وی 1500 سی سی کی قیمت میں 11 لاکھ 15 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ 660 سی سی آلٹو، وی ایکس آر اور اے جی ایس ماڈلز کی قیمتیں 35 ہزار روپے بڑھادی گئیں۔قیمتوں میں اضافے کے بعد سوزوکی اے پی وی 45 لاکھ

75 ہزار روپے کی ہوچکی ہے۔جبکہسوزوکی کی دیگر گاڑیوں کی قیمتوں میں سوئفٹ آٹو2لاکھ 15 ہزارروپے اضافے سے 22 لاکھ 10 ہزارروپے،سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل70ہزار روپے اضافے سے 19 لاکھ 70ہزارروپے،سوزوکی ویگن آر دونوںویریانٹس35 ہزار روپے اضافے سے16 لاکھ 40 ہزار اور 17 لاکھ 30 ہزار روپے جبکہ سوزوکی آلٹو 660 سی سی دونوں ویریانٹس35 ہزار روپے اضافے سے 14لاکھ 33 ہزار اور 16 لاکھ 33 ہزار روپے ہو گئی ۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اختیار کرنے کے باعث ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس27.84 پوائنٹس کی کمی سے46905.79پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ 57.64فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیںکمی ریکارڈکی گئی لیکن مہنگے شیئرز کی خریداری زیادہ ہونے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 6ارب 47کروڑ47لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت28.56 فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغازمیں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور حصص خریداری کے باعث تیزی رہی جس سے کے ایس

ای 100انڈیکس دوران ٹریڈنگ47ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 47341پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاںمنافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث انڈیکس کی47ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی اورانڈیکس 46743 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی اورکاروبار

کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس 27.84 پوائنٹس کی کمی سے 46905.79 پوائنٹس پر بند ہواجب کہ کے ایس ای30 انڈیکس 7.23 پوائنٹس کے اضافے سے 19575.99 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27.13 پوائنٹس کے اضافے سے 32386.09 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی

طور پر430کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے 161 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 248 میں کمی اور 21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مہنگے شیئرز کی زیادہ خریداری کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 84 کھرب 73 ارب 60 کروڑ 39 لاکھ روپے سے بڑھ کر 84 کھرب 80 ارب 7 کروڑ

86 لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 705 روپے کے اضافے سے 10890 روپے اورمری پٹرولیم 115.04 روپے کے اضافے سے 1649.02 روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈز 499.99 روپے کی کمی سے 14000.01 روپے او رپاک ٹوبیکو کے حصص 48 روپے کی کمی سے 1550 روپے ہوگئی ۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…