جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

کراچی ٹیسٹ کرکٹ میچ چوتھے روز ہی ختم پاکستان نے7سال بعد جنوبی افریقہ کو شکست دے دی‎

datetime 29  جنوری‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔کراچی میں کھیلے جا گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن جنوبی افریقہ نے 187 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز شروع کی تو اسے صرف 29 رنز کی برتری حاصل تھی۔چوتھے دن کی پہلی ہی گیند پر حسن علی نے کیشپ مہاراج کی

وکٹیں بکھیر کر پاکستان کو یادگار آغاز فراہم کیا جبکہ دو اوورز بعد یاسر شاہ نے جنوبی افریقی کپتان کوئنٹن ڈی کوک کی اہم وکٹ حاصل کی۔40 رنز بنانے والے ٹیمبا باووما کے سوا کوئی بھی جنوبی افریقی بلے باز پاکستانی باؤلرز کا ڈٹ کر سامنا نہ کر سکا۔ٹیمبا باووما کا ساتھ دینے جیارج لنڈے آئے تو دونوں کھلاڑیوں نے وکٹیں گرنے کا سلسلہ کچھ دیر کیلئے روک دیا اور ساتویں وکٹ کے لیے 42رنز کی شراکت قائم کی۔نعمان علی نے 11 رنز بنانے والے لنڈے کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا اور پھر کگیسو ربادا بھی ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اینرچ نورجے بھی کوئی رن نہ بنا سکے جبکہ نعمان نے 40 رنز بنانے والے ٹیمبا باووما کو آؤٹ کر کے پانچ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر لیا۔جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 245 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پاکستان کو میچ میں فتح کے لیے 88 رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 5 جبکہ یاسر شاہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جنوبی افریقہ نے پاکستان کو میچ میں فتح کے لیے 88 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اوپنرز ایک مرتبہ پھر متاثر کن کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے۔22 کے مجموعی اسکور پر عابد علی اینرچ نورجے کی وکٹ بن گئے جبکہ ایک رن کے اضافے سے عمران بٹ کی اننگز بھی تمام ہوئی۔23 رنز پر دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد خدشہ تھا کہ کہیں آسان ہدف کے تعاقب میں ایک مرتبہ پھر پاکستانی بیٹنگ یکے بعد دیگرے وکٹیں گنوا کر مشکلات سے دوچار نہ ہو جائے لیکن کپتان بابر اعظم اور اظہر علی نے ٹیم کی ناؤ پار لگا دی۔دونوں کھلاڑیوں نے اس کے بعد سنبھل کر بیٹنگ کی اور پاکستان کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا۔فتح سے دو رنز قبل بابر اعظم 30 رنز بنانے کے بعد پہلی اننگز کی طرح کیشپ مہاراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔پہلی اننگز کے مرد میدان فواد عالم نے کیشپ مہاراج کو چوکا لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کرنے کے

ساتھ ساتھ سیریز میں 0-1 کی برتری بھی حاصل کر لی۔واضح رہے کہ 14سال بعد پاکستان کے دورے پر آئی جنوبی افریقی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پوری ٹیم 220 رنز ہر آؤٹ ہو گئی تھی۔جواب میں 27 رنز پر 4 وکٹیں گنوانے کے باوجود پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 378 رنز بنا ئے تھے، فواد عالم نے سنچری جبکہ اظہر علی اور فہیم اشرف نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 فروری سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…