منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

میچ فکسنگ ثابت، آئی سی سی نے انٹرنیشنل ٹیم کے کپتان اور بلے باز کو سخت سزا سنا دی

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (یواین پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے انسداد بدعنوانی ٹریبیونل نے میچ فکسنگ کا الزام سچ ثابت ہونے پر دو اماراتی کھلاڑیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی کھلاڑیوں محمد نوید اور شائیمان انور کو میچ فکسنگ کا قصور وار

قرار دیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات ٹیم کے کپتان محمد نوید اور بلے باز شائیمان انور پر 2019ء میں کرپشن کا الزام عائد کیا گیا تھا۔آئی سی سی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے مطابق محمد نوید اور شیمان انور نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2019ء کیلئے کوالیفائی کرنیوالی اماراتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کی پیش کش کی۔ اماراتی کرکٹ بورڈ نے محمد نوید پر ٹی 10 لیگ سے متعلق 2 کرپشن کیسز کا الزام لگایا تھا۔آئی سی سی کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ‘میچ فکسنگ کی تحقیقات کے دوران اماراتی ٹیم کے دونوں کھلاڑی جرائم کے مرتکب پائے گئے،محمد نوید اور شائیمان انور نے آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی قوانین کی خلاف ورزی کی، جس کی بنیاد پر دونوں کی رکنیت معطل اور پابندیاں عائد کی جارہی ہیں،تحقیقات کے دوران ایک گواہ نے بیان گیا کہ محمد نوید نے اسے بولا تھا کہ میں کپتان ہوں اور ہم کچھ بھی کرسکتے ہیں’۔آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے فیصلے میں بتایا گیا کہ ‘یو اے ای کے عمان اور

آئرلینڈ کیخلاف ہونیوالے میچز کے بارے میں کپتان محمد نوید نے کہا تھا کہ ‘وہ بائولنگ میں زیادہ رنز دیں گے جبکہ شائیمان انور اگر کریز پر موجود ہوئے تو چوتھے اور 5ویں اوور میں کم رنز بنائیں گے۔’ اینٹی کرپشن یونٹ نے کہا کہ گواہ اور محمد نوید کے درمیان واٹس ایپ پر ہونیوالی گفتگو سے معلوم ہوتا ہے کہ ان میچز میں ہزاروں ڈالرز کے عوض میچ فکسنگ پر گفتگو کی جا رہی تھی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…