لاہور( این این آئی)شوبزانڈسٹری میں آنے والے فنکاروں کے جڑوا ں اورہم شکل بہن بھائی بھی موجود ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات ان کے پرستاروں کو خوشگوار حیرت کا سامناکرنا پڑتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق فلم،ٹی وی اورماڈلنگ میں کامیاب حاصل کرنے والے کئی فنکار
ایسے ہیں جن کے ہم شکل بہن بھائی بھی ہیں۔ احسن خان جو بڑے اداکار اورمیزبان بھی ہیںان کے ہم شکل بھائی یاسر خان ہیں جو لندن میں مقیم ہیں اورانتہائی مذہبی اوردیندار شخص ہیں ۔دونوں بھائی نواکتوبر1981ء کو پیدا ہوئے ۔خاتون اداکاروںمیں کومل عزیزماڈل و اداکارہ ہیں ان کی بہن مریم پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں اورلندن میں قیام پذیر ہیں وہ بھی جڑواں ہونے کی وجہ سے کومل عزیز کی ہم شکل ہیں۔ ٹی وی کی نامو اداکارہ ژالے سرحدی جو معروف اداکارہ کے ساتھ ماڈلنگ کرتی ہیں ان کی ہم شکل بہن ژولہ سرحد ی بھی اداکارہ ہیں جو شوبزمیں مقام حاصل نہیں کر سکیں او راس سے کنارہ کش ہوچکی ہیں۔ اداکارہ و ماڈل عینی جعفری کی جڑواں ہم شکل بہن مہر جعفری بھی اداکارہ اور پروڈیوسر ہیں۔ عینی جعفری شادی کے بعد شوبزکو چھوڑ چکی ہیں۔