اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

’’نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی حلف برداری تقریب ‘‘ بلاول بھٹو کب امریکا روانہ ہونگے ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 12  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک / این این آئی)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 4روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوں گے ۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 18جنوری کو امریکا روانہ ہونگے جہاں پر وہ 19تاریخ کو امریکی سینیٹرز سے ملاقات کریں گے ۔

نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر کی دعوت پر امریکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے دعوت نامہ انہیں موصول ہو چکا ہے ۔ جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی۔دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری کی بیرونِ ملک روانگی کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے آصف زرداری کی اپنی بیٹی بختاور کی شادی کی تقریبات کے بعد روانگی کا امکان ہے۔ سابق صدر 30 جنوری کے بعد علاج کی غرض سے بیرونِ ملک جائیں گے، جس کے لیئے قانونی مشاورت بھی شروع کردی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے آصف زرداری کو علاج کی غرض سے باہر بھیجنے کے لیئے کمیٹی بنادی گئی ہے۔ کمیٹی آصف زرداری کے ٹیسٹ رپورٹس کا جائزہ لے گی۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…