ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

آصف زرداری ،عمران خان کے فوری استعفے کے حق میں کیوں نہیں ؟ حیران کن انکشاف

datetime 12  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ٓصف علی زرداری فوری طور پر عمران خان کے استعفے کے حق میں نہیں اور ان کی راولپنڈی مارچ یسے عزائم پر رائے مختلف ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی تحریک نے کامیابی حاصل کرنی ہے تو نواز شریف کو واپس آنا ہو گا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ بلاول بھٹو کی جانب سے

بیانات پر پابندی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماوں قمرالزمان کائرہ، چوہدری منظور، نوید قمر، اور خورشید شاہ نے درخواست کی ہے کہ جماعت کے بیانیے کیخلاف بیانات نہ دیا کریں۔دوسری جانب سندھ کے وزیر اطلاعات وبلدیات سید ناصر حسین شاہ نے حالیہ ہونے والے بجلی بریک ڈاؤن سے متعلق حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ گڈوتھرمل کا بریک ڈاؤن ہوا تو اس کا اثر پورے ملک پرکیسے ہوا؟، دعوے کرنے والے ہر فیلڈ میں ناکام ہو چکے ہیں، لانگ مارچ ہمیشہ اسلام آباد کی طرف ہوتا ہے اور وہی ہوگا، بلاول بھٹو واضح کر چکے ہیں کہ مارچ اسلام آباد کی طرف ہوگا۔ ناصر حسین شاہ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کے متعلق کہا کہ آصف زرداری کی طبیعت کچھ دنوں سے خراب ہے، آصف زرداری کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ڈرامے زیادہ دیر نہیں چل سکتے، پی ٹی آئی خود کچھ نہیں کر رہی سندھ حکومت کے کام کرنے سے ان کو تکلیف ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان میں ایک ادارہ دکھادیں جہاں لیورٹرانسپلانٹ کا مفت علاج ہوتا ہو۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…