اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی وزیر داخلہ کا ایسا کام جس نے کرپشن کو جڑ سے ختم کر دیا ایف آئی اے افسران کو بھی تبدیل کرنے کا عندیہ دیدیا  

datetime 8  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کے جلسے ناکام ہورہے ہیں، اگلے تین ماہ سیاست میں بہت اہم ہیں ،ویزے آن لائن کرکے کرپشن ختم کر دی، ایگزٹ کا ویزہ بھی آن لائن کر رہے ہیں، ایف آئی اے اور نادرا کو بھی ٹھیک کریں گے،وزیر اعظم کسی بھی وقت کوئٹہ جا سکتے ہیں، آئی جی اسلام آباد کو اسامہ ستی کے حساس معاملہ پر ہٹایا،

ایف آئی اے کے افسران کو بھی تبدیل کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ساری چیک پوسٹس ختم کیں،چھ وارداتوں میں سے چار پکڑلئے ،ویزے آن لائن کرکے کرپشن ختم کر دی ہے ،ایگزٹ کا ویزہ بھی آن لائن کر رہے ہیں ،ایف آئی اے اور نادرہ کو بھی ٹھیک کریں گے،اسامہ کا افسوس ناک واقعہ ہوا ،وزارت داخلہ امن وامان بہتر کرنے کے اقدامات کر رہی ہے ،19 جنوری کو اپوزیشن الیکشن کمیشن کے سامنے آ رہی ہے ۔ انہوکںنے کہاکہ فارن فنڈنگ میں پی ہی اور ن لیگ کے دستخط نہیں ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کسی بھی وقت کوئٹہ جا سکتے ہین،ہماری رائے سے پہلے وہ جانے کا فیصلہ کر چکے ہیں،انشاء اللہ وہ جلد جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ جو افغان میں شہید ہوئے انکو بھی پیسے دینا چاہتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ تین ماہ سیاست میں بہت اہم ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ آئی جی اسلام آباد کو اسامہ ستی کے حساس معاملہ پر ہٹایا،ایف آئی اے کے افسران کو بھی تبدیل کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ 19 جنوری کو الیکشن یے اور یہ اسی دن الیکشن کمیشن کے سامنے آ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ چار دعوے کئے تھے وہ سارے سچ ثابت ہو رہے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…