ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ کے سینئرترین رہنما امیر مقام کا قافلہ حادثے کا شکار ، گاڑی کھائی میں جا گری

datetime 8  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شانگلہ(این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن)خیبرپختون خوا کے صدر انجینئر امیر مقام کےقافلے میں شامل گاڑی کا حادثہ کا شکار ہو گئی ۔ لیگی رہنما کے سکواڈ کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری ، امیر مقام سمیت سٹاف اور سکیورٹی عملہ محفوظ رہا ۔ تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )خیبرپختونخواہ انجینئرامیرمقام کا

قافلہ جو مالم جبہ سے شانگلہ جا رہا تھا ،سکواڈ کی گاڑی برف میں پھسل کر گہرے کھائی میں جاگری ،انجینئر امیر مقام سمیت سٹاف اور سیکورٹی عملہ محفوظ رہا۔امیر مقام نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا ہے کہ شانگلہ سے مالم جبہ کی طرف جاتے ہوئے برف باری کی وجہ سے میرے سکواڈ کی ایک جیپ کھائی میں گر گئی جبکہ ڈرائیور اور اہلکاروں نے چھلانگیں لگانے کیوجہ سے معمولی زخمی ہوئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ پاک کا شکر ہے کہ میری گاڑی بھی سلیپ ہوگئی تھی لیکن کسی حادثے سے اللہ پاک نے کسی جانی نقصان ہونے سے بچا لیا ۔ واضح رہے کہ ملک کے پہاڑی سلسلے پر بارشوں اور برفباری جاری ہے جس کی وجہ سے ساحوں سمیت علاقائی لوگوں کا فی مشکلات کا سامنا ہے ۔ دوسری جانب ملک کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں اور شدید برفباری کے باعث گاڑیوں کی لمبی لائن لگ گئی ہیں ۔مری میں سنی بینک سے کلڈنہ تک سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں جس کے باعث 3گھنٹے سے برف میں پھنسے سیاحوں کی مشکلات کا شکار رہے ۔برف باری میں پھنسے ہوئے سیاحوں نے متعلقہ حکام سے سڑک کلیئر کرانے کی اپیل کی تھی ، برف باری کی وجہ سے گلیات اور مانسہرہ کے پہاڑ بھی برف میں ڈھک گئے ہیں ۔ مانسہرہ میں برفباری کے بعدسردی کی شدت میں چارگنا اضافہ ہو گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…