جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

امریکی شہری نے 88ہزار امریکی ڈالرز کے عوض مارخور کا شکار کرلیا

datetime 7  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چترال ( این این آئی) صوبہ خیبر پختونخوا ہ کے شہر چترال میں امریکی شہری نے 88ہزار امریکی ڈالرز کے عوض مارخور کا شکار کرلیا۔محکمہ تحفظ جنگلات کے مطابق چترال میں امریکی شہری نے 88ہزار امریکی ڈالر کے عوض مارخور کا شکار کیا جس کی پاکستانی روپے میں مالیت ایک کروڑ 30لاکھ روپے بنتی ہے۔

پاکستان میں ٹرافی ہنٹنگ اسکیم کے تحت ہر سال مارخور کے شکار کے لیے فی الحال 12لائسنسز جاری کیے جارہے ہیں۔اس سے قبل گزشتہ برس ایک شکاری نے نر مارخور کے شکار کے لیے ایک لاکھ پچاس ہزار امریکی ڈالر کی رقم ادا کی تھی جبکہ توقع کی جارہی تھی کہ یہ رقم مزید اوپر جائے گی تاہم کرونا وبا ء اور سفری مشکلات کی وجہ سے لائسنس فیس میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ڈویژنل فارسٹ آفیسر چترال الطاف علی شاہ کا کہنا ہے کہ امریکی شہری ایڈورڈ جوزف ہڈسن نے یہ شکار 88ہزار امریکی ڈالرز کے عوض توشی شاشہ کے علاقے میں کیا۔الطاف علی شاہ نے بتایا کہ امریکی شہری نے رائفل کے ذریعے 40انچ کے سینگوں والے 10 سالہ مار خور کا شکار کیا۔ شکاری اس کے سینگ اپنے پاس عمر بھر محفوظ رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ ان کے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہوتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ 40انچ سینگ والے مارخور کا شمار اچھے شکار میں ہوتا ہے۔گزشتہ سال دسمبر میں ایک امریکی شہری نے ہی 85ہزار امریکی ڈالرز کے عوض مارخور کا شکار کیا تھا۔اس شکار کی منفرد بات یہ تھی کہ اسے شکاری نے بندوق کے بجائے تیر کمان کے ذریعے کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…