مکوآنہ (این این آئی )لاہور میں ڈی آئی جی سلمان چودھری کے ساتھ 10 لاکھ کا فراڈملزم ارسلان کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا ۔ایف آئی اے لاہور، ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ملزموں نے ڈی آئی جی سلمان کی بیوی کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ
تیار کیا۔ ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر اہلیہ کے نام کی سم نکلوائی گئی ، سم کے ذریعے بینک اکاؤنٹ کی معلومات حاصل کرکے 10 لاکھ روپے نکلوا ئے گئے، ملزم ارسلان کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم سیف الرحمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔