جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ میں چھ لوگ پرائم منسٹر مٹیریل ہیں، نواز شریف نے انہیں کیا اشارہ دیا تھا اگر وہ یہ کام کرتے تو عمران خان کیلئے خطرہ بن جاتے حکومت نے انہیں کس کام میں مصروف کر دیا ؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 6  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر کالم نگار جاوید چودھری اپنے کالم ’’مکھی اور دودھ ‘‘میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔آپ عمران خان کی تازہ ترین کام یابی بھی ملاحظہ کیجیے‘ ن لیگ میں چھ لوگ پرائم منسٹر مٹیریل ہیں‘ میاں نواز شریف نے ان کو آگے بڑھنے کا اشارہ دے دیا تھا اور یہ کسی بھی وقت فیصلہ کن قوتوں کےساتھ ڈائیلاگ کر کے عمران خان کے لیے خطرہ بن سکتے تھے

لیکن حکومت نے ان سب کو اپنی اپنی گردن بچانے میں مصروف کر دیا‘ میاں شہباز شریف جیل میں ہیں‘ نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس دائر کر دیے ہیں‘ خواجہ آصف نیب کی حراست میں ہیں‘ احسن اقبال بھی نیب عدالتوں میں دھکے کھا رہے ہیں اور اب ایاز صادق اور رانا تنویر بھی ریڈار پر نظر آ رہے ہیں‘ یہ بھیزیادہ دنوں تک کھلی فضا میں نہیں رہ سکیں گے تاہم حکومت کو مریم نواز اور ان کا بیانیہ سوٹ کرتا ہے چناں چہ یہ آزاد بھی ہیں اور ان کی تقریروں پر بھی کوئی پابندی نہیں‘ حکومت اب مولانا فضل الرحمن کو ’’انگیج‘‘ کر رہی ہے اور یہ اگر انہیں روکنے میں کام یاب ہو گئی تو پھر اسے پانچ سال پورے کرنے سے کون روکے گا چناں چہ آپ دل پر ہاتھ رکھ کر جواب دیجیے‘ اگر بالیوں نے اترنا ہی ہے تو پھر کلدیپ کیوںنہ اتارے‘ سیاست اگر اقتدارتک پہنچنے اور پانچ سال حکومت کرنے کا نام ہے تو پھر آصف علی زرداری اور عمران خان یہ موقع کیوں ضائع کریں؟آپ یقین کریں میں ان دونوں کا فین ہو گیا ہوں‘ یہ دونوں سچے‘ کھرے اور کام یاب سیاست دان ہیں‘ یہ مکھی اور دودھ دونوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیںاور یہ جب چاہتے ہیں یہ مکھی دودھ میں ڈال دیتے ہیں اور یہ جب چاہتے ہیں یہ اسے نکال لیتے ہیں‘ واہ واہ‘ کیا بات ہے!۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…