پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

شہبازشریف نے اپنے بڑے بھائی نوازشریف کو منا لیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے اپنے بھائی نواز شریف کو منا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ میں کسی نہ

کسی طرح بھائی کو منا لوں ، لیکن بھائی بھی مان گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے ارد گرد پرانے سیاستدان ہیں وہ اور مولا نا فضل الرحمان ان کو ٹکرائو اور جلائو گھیرائو کے راستے پر لانا چاہ رہے ہیں ۔انہوں نے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ بلاول بھٹو کہتے تھے کہ نواز شریف ضیا الحق کا بیٹا ہے، تو ضیا الحق ذاولفقار علی بھٹو کا قاتل ہے،عدالتی قتل کیا ہے۔ کیا بلاول بھٹو نے یہ نہیں سوچا کہ میں اپنے نانا کے قاتل کے حمایتی کی بیٹی کے ساتھ کھڑا ہوں۔نواز شریف نے ضیا الحق کی قبر پر کہا تھا کہ میں آپ کا مشن جاری رکھوں گا۔جبکہ آصف علی زرداری نے نواز شریف کے بارے میں کہا تھا کہ یہ دھرتی کا ناسور ہے۔ بے نظیر اور بھٹو کی روحیں تڑپ رہی ہوں گی کہ میرے قاتل کے نام لیوا آج لاڑکانہ آکر آج میرا افسوس کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازگڑھی خدا بخش گئی تھیں جہاں انہوں نے جلسے سے خطاب کیا ، بعدا زاںوہ بینظیر بھٹو شہید کی قبر پر بھی گئی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…