جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

کرکٹ کوائن کے نام سے نئی ڈیجیٹل کرپٹو کرنسی متعارف کرا دی گئی

datetime 10  دسمبر‬‮  2020 |

دوبئی( آن لائن )متحدہ عرب امارات میں قائم زیوریج کیپٹل فنڈز ہولڈنگ گروپ آف کمپنیز اور ہز ایکسیلنسی گروپ نے سسٹین ایکسچینج سے مل کر بلاک چین ٹیکنالوجی،سائبر ڈیفنس ٹیکنالوجی اور ہائی اینڈ فرایکشن ٹیکنالوجی سے جڑتے ہوئے تین بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری

کے ساتھ 35 متنوع اور 100 کے قریب کمپنیوں کے مابین نتیجہ خیز تعاون کا آغاز کیا ہے۔جبکہ ہز ایکسیلنسی،زیوریج فنڈز اور سسٹین ایکسچیج کے ساتھ مل کر کرکٹ کوائن ،کورا کوائن(فٹ بال)،زویا کوائن سمیت دیگر شعبوں میں 7 نئی ڈیجیٹل کرپٹو کرنسیاں متعارف کرانے جا رہے ہیں۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زیوریج کیپٹل فنڈز،سسٹین ایکسچینج اور ہز ایکسیلنسی گروپ آف کمپنیز کے چئیرمین ہز ایکسیلنسی ڈاکٹر فہد المحربی نے کہا کہ آج خوشی کا موقع ہے کہ ہم نئی ٹیکنالوجی کی حامل کرپٹو کرنسی کرکٹ کوائن متعارف کروا رہے ہیں ۔جو ہر طرح سے صارفین کے اعتماد پر پورا اترے گی انھوں نے مزید کہا کہ۔۔متحدہ عرب امارات اور خاص کر دوبئی پوری دنیا کے لیے بزنس ہب بن چکا ہے۔۔۔اور اس ملک کی قیادت امن اور بزنس کا پیغام دیتی ہے۔۔۔جس سے سرمایہ کاروں کو مزید اعتماد ملتا ہے۔ انھوں نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم یو اے ای اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات بحال ہونے پر دونوں

ممالک کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ پوری دنیا میں اسی طرح امن کا سفر آگے بڑھے اور تمام ممالک جدید تقاضوں کے مطابق اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں۔تقریب میں “کرکٹ کوائن” پری لانچ کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔جبکہ یو اے ای کے نیشنل ڈے کی مناسب سے

بھی کیک کٹنک کرکے خوشی کا اظہار کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر ہز ہائی نس شیخ سعید بن خلیفہ النہیان کے مشیر مالیات و تقریب کے میزبان عرفان خان ،ڈاکٹر سعمی ایم آل محمد، سردار نیاز صادق اور میڈیا کوارڈنیٹر سید مدثر خوشنود کی موجودگی میں یو اے ای میں شاندار صحافتی خدمات سر انجام دینے والے انڈین،پاکستانی،بنگلہ دیشی اور یو اے ای کے مقامی میڈیا سے منسلک صحافیوں کو ایوارڈز اور شیلڈز سے نوازا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…