لاہور (آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سرگرم رہنمائوں کو گھروں میں نظر بند کئے جانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے (ن) لیگی رہنمائوں کو گھروں میں نظر بند کرنے کا حکومتی حکم کالعدم قرار دے دیا ہے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے جن 9 (ن) لیگی
رہنمائوں کو نظر بند کیا گیا ہے ان کے خلاف پہلے سے کوئی مقدمہ درج نہیں، پنجاب حکومت محض 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے پی ڈی ایم کے احتجاجی جلسے میں شرکت سے روکنے کے لئے ان کارکنان کو نظر بند کر رہی ہے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ (ن) لیگی رہنمائوں کی نظر بندی کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔