پولیس اور انتظامیہ کی تمام رکاوٹیں توڑ دی گئیں،اپوزیشن جماعتوں نے اسٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا

28  ‬‮نومبر‬‮  2020

ملتان (این این آئی) ملتان میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے کارکن جلسے سے قبل ہی تمام رکاوٹیں توڑتے ہوئے قاسم باغ اسٹیڈیم میں داخل ہو گئے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے قلعہ قاسم تک ریلی نکالی گئی جس

کی قیادت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں علی حیدر گیلانی اور موسیٰ گیلانی نے کی۔پولیس کی بھاری نفری بھی گھنٹا گھر چوک ملتان پر تعینات تھی اور ٹریفک پولیس نے روڈ سے ٹریفک اور گاڑیاں ہٹائیں۔پیپلز پارٹی کے کارکنان تمام رکاوٹیں اور پولیس حصار توڑ کر قلعہ کہنہ قاسم میں داخل ہو گئے جب کہ پی پی رہنما عبد القادر گیلانی بھی گھنٹہ گھر سے جلسہ گاہ پہنچے۔ اس موقع پر پولیس اور کارکنوں میں جھگڑا اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔میڈیا سیل پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ موسیٰ گیلانی کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے جلسہ گاہ کا انتظام سنبھال لیا ہے اور اسٹیڈیم یں استقبالیہ کیمپ بھی لگا دیا ہے۔موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ ہر صورت جلسہ قلعہ کہنہ باغ اسٹیڈیم میں کریں گے، پولیس اور انتطامیہ کی تمام رکاوٹیں توڑ دی ہیں، دروازے توڑ کر ہم نے اسٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…